EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دعائے اعددت لکل ھول اور اس کی فضیلت
وَ اللهُ اَكْبَرُ۔
بلد الامین میں حضرت رسولؐ اکرم سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز یہ دعا پڑھے خداوند عالم اس کے چار ہزار گناہِ کبیرہ بخش دے گا اور اسے موت کی سختیوں اور فشارِ قبر اور قیامت کے ایک لاکھ مشکلات سے نجات دے گا اور شیطان اور اس کے لشکروں سے محفوظ رکھے گا۔اس کا قرض ادا ہو گا اور ہم و غم دور ہو جائیں گے۔ دعا یہ ہے:۔
اَعْدَدْتُ لِكُلِّ هَوْلٍ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَ لِكُلِّ هَمٍّ وَ غَمٍّ مَا شَاۤءَاللّٰهُ وَ لِكُلِّ نِعْمَةٍ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ لِكُلِّ رَخَاۤءٍ الشُّكْرُ لِلّٰهِ وَ لِكُلِّ اُعْجُوْبَةٍ سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ لِكُلِّ ذَنْبٍ اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ وَ لِكُلِّ مُصِيْبَةٍ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ وَ لِكُلِّ ضَيْقٍ حَسْبِىَ اللّٰهُ وَ لِكُلِّ قَضَاۤءٍ وَ قَدَرٍ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ وَ لِكُلِّ عَدُوٍّ اَعْتَصَمْتُ بِاللّٰهِ وَ لِكُلِّ طَاعَةٍ وَ مَعْصِيَةٍ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
کلینیؒ و ابن بابویہؒ و برقیؒ نے معتبر سند کے ساتھ حضرت امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر روز دس بار اس دعا کو پڑھے گا اس کے لئے خداوند متعال ۴۵؍پینتالیس ہزار حسنہ لکھے گا اور پینتالیس ۴۵؍ ہزار برائیاں محو کر دے گا اور جنت میں پینتالیس ۴۵؍ ہزار درجات بلند کر دے گا ۔
اور یہ ظالموں اور شیطانوں کے شر سے اس کے لئے حرز ہے اور اس کے اوپر گناہانِ کبیرہ تسلط نہ ہو گا ۔
اور دوسری روایت کی بنا پر وہ ایسا ہے جیسے بارہ ۱۲؍ مرتبہ قرآن ختم کیا ہو اور خدا اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔ ابن بابویہؒ کی روایت میں دس بار کا لفظ نہیں ہے۔ وہ دعا یہ ہے:۔
اَشْهَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْكَ لَهُ اِلٰهًا وَاحِدًا اَحَدًا صَمَدًا لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَ لَا وَلَدًا۔
اور ثواب الاعمال و محاسن و کافی میں حضرت امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ رسولؐ اکرم نے فرمایا جو شخص پندرہ مرتبہ ہر روز کہے گا :۔ تو خداوند عالم اس سے اپنی رحمت کا رخ نہ موڑے گا یہاں تک کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے ۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ حَقًّا حَقًّا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ اِيْمَانًا وَ تَصْدِيْقًا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عُبُوْدِيَّةً وَرِقًّا۔
اور محاسن میں حضرت رسولؐ اکرم سے روایت ہے
جو شخص ہر روز سو ۱۰۰؍ مرتبہ:
سُبْحَانَ اللهِ۔
کہے یہ کعبہ کے لئے سو ۱۰۰؍ اونٹ قربانی کرنے سے بہتر ہے اور جو شخص سو ۱۰۰؍مرتبہ:
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ۔
کہے یہ سو ۱۰۰؍ غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے ۔ اور و سو ۱۰۰؍ بار :
اَللهُ اَكْبَرُ۔
کہے گا تو وہ زین اور لجام لگے ہوئے سو گھوڑے راہِ خدا میں دینے سے بہتر ہے اور جو شخص سو بار:
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ۔
کہے گا تو اس سے بہتر کسی کا عمل نہ ہو گا مگر یہ کہ کوئی اس سے زیادہ کہے گا۔
عابد کا سبق آموز قصّہ
قطب راوندیؒ نے روایت کی ہے بنی اسرائیل میں ایک عابد تھا جس نے کئی سال خداوند عالم کی عبادت کی تھی۔
ایک دن اس نے دعا کی کہ پروردگار میں تیرے نزدیک اپنی حالت دیکھنا چاہتا ہوں۔
اگر تو نے میرے اعمال پسند کئے ہیں تو ان میں اضافہ کروں ورنہ مرنے سے پہلے توبہ کر لوں۔
تو خداوند عالم نے ایک فرشتے کو بھیج کر کہلایا کہ تیرا خداوند عالم کے پاس کوئی نیک عمل نہیں ہے۔
کہا پروردگار میری عبادتیں کہاں گئیں ؟ مالک نے کہا کہ تو جو کارِ خیر کرتا تھا اس کی خبر لوگوں کو دیتا تھا اور تیری یہ تمنا رہتی تھی کہ لوگ تیری تعریف کریں اور اچھا سمجھیں اب تیرا ثواب وہی ہے جو تو نے اپنے عمل کے لئے رکھا ہے اس عابد کو یہ بات بہت گراں گذری اور وہ بہت غمگین اور رنجیدہ ہوا تو پھر دوبارہ ملک آیا اور کہا کہ پروردگار نے فرمایا ہے کہ اب اپنے آپ کو مجھ سے خرید لے اور اس کے بعد ہر روز اپنے بدن کی ہر رگ کی تعداد کے برابر صدقہ دینا۔
اس نے کہا میں یہ کس طرح کر سکتا ہوں؟ کہا ہر روز اپنے بدن کی رگوں کی تعداد کے برابر تین سو ساٹھ مرتبہ کہو:۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ
وَالْحَمْدُلِلّٰهِ
وَلَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
وَاللّٰهُ اَكْبَرُ
اس نے کہا پروردگار اس میں اور اضافہ فرما دے ۔
وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔
تو خدا نے فرمایا کہ جتنا زیادہ کہے گا ثواب میں اتنا ہی اضافہ ہو جائے گا۔
شیخ کلینیؒ نے معتبر سند کے ساتھ حضرت امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ حضرت رسولؐ خدا ہر روز اپنے بدن کی رگوں کے برابر یعنی تین سو ساٹھ ۳۶۰؍ بار کہتے تھے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ كَثِيْرًا عَلٰى كُلِّ حَالٍ۔