میں اس خدا سے استغفار کرتا ہوں جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ۔
الْحَىُّ الْقَيُّوْمُ
وہ حی و قیوم ہے،
الرَّحْمٰنَ الرَّحِيْمَ
رحمٰن و رحیم ہے
بَدِيْعُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
زمین و آسمان کا ایجاد کرنے والا ہے
مِنْ جَمِيْعِ ظُلْمِىْ وَ جُرْمِىْ
اور یہ میرا استغفار ہر جرم
وَ اِسْرَافِىْ عَلٰى نَفْسِىْ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ۔
اور اپنے نفس پر زیادتی کے مقابل میں ہے اور میں خدا کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔
شیخ طوسیؒ اور دوسرے علماء نے روایت کی ہے کہ اس آیت کو ہر روز پڑھنا سنت ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْئَلُكَ بِنُوْرِ وَجْهِكَ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے چہرے کے نور کے طفیل میں،
الْمُشْرِقِ الْحَىِّ
دنیا کو روشن کرنے والا،
الْبَاقِى الْكَرِيْمِ
زندہ باقی رہنے والا اور کریم ہے۔
وَ اَسْئَلُكَ بِنُوْرِ وَجْهِكَ الْقُدُّوْسِ
میں تیرے اس نورِ اقدس کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں
الَّذِىْ اَشْرَقَتْ بِهِ السَّمٰوَاتُ
جو پاک و پاکیزہ ہے اور جس سے زمین و آسمان روشن ہوئے،
وَانْكَشَفَتْ بِهِ الظُّلُمَاتُ
تاریکیاں دور ہوئیں
وَ صَلُحَ عَلَيْهِ اَمْرُ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰ خِرِيْنَ
اور اوّلین و آخرین کے امر کی اصلاح ہوئی۔
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
میرا سوال یہ ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَ اَنْ تُصْلِحَ لِىْ شَاْنِى كُلَّهُ۔
میرے تمام حالات کی اصلاح فرما۔
کفعمیؒ نے حضرت امام محمد باقرؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر روز اس دعا کو پڑھے گا خداوند عالم دنیا و آخرت کے تمام کاموں میں اس کی کفایت کرے گا۔
بِسْمِ اللّٰهِ
اللہ کے نام سے
حَسْبِىَ اللّٰهُ
وہی ہمارے لیے کافی ہے
تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ
اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْئَلُكَ خَيْرَ اُمُوْرِىْ كُلِّهَا
خدایا ہمارا سوال بہترین امور کے بارے میں ہے
وَ اَعُوْذُبِكَ مِنْ خِزْىِ الدُّنْيَا وَ عَذَابِ الْاٰخِرَةِ۔
اور ہم تیری پناہ چاہتے ہیں، دنیا کی ذلّت اور آخرت کے عذاب سے۔
اور یہ بھی روایت ہے کہ جو شخص ہر روز سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گا دنیا و آخرت کے امور کی کفالت ہو گی۔
حَسْبِىَ اللّٰهُ
رَبِّىَ اللّٰهُ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ
وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظيْمِ۔
نیز یہ روایت ہے کہ جو ایک سال تک ہر روز یہ دعا پڑھے گا جب تک وہ جنت میں اپنی جگہ نہ دیکھ لے گا اسے موت نہ آئے گی۔
سُبْحَانَ الدَّاۤئِمِ الْقاۤئِمِ
بے نیاز ہے وہ خدا جو دائم بھی ہے
سُبْحَانَ الْقَاۤئِمِ الدَّاۤئِمِ
بے نیاز ہے وہ خدا جو قائم بھی ہے
سُبْحَانَ الْوَاحِدِ الْاَحَدِ
بے نیاز ہے وہ خدا وہ واحد ہے احد و یکتا ہے
سُبْحَانَ الْفَرْدِ الصَّمَدِ
بے نیاز ہے وہ خدا وہ اکیلا ہے، بے نیاز ہے
سُبْحَانَ الْحَىِّ الْقَيُّوْمِ
بے نیاز ہے وہ خدا وہ حی ہے، قیوم ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ وَ بِحَمْدِهِ
اسی کی تسبیح اور اسی کی حمد بے پناہ ہے
سُبْحَانَ الْحَىِّ الَّذِىْ لَايَمُوْتُ
وہ خدا جو زندہ ہے اس کے لیے موت نہیں ہے۔
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ
بے نیاز ہے۔ وہ خدا جو بادشاہ ہے، پاکیزہ صفات ہے۔
سُبْحَانَ رَبِّ الْمَلَاۤئِكَةِ وَالرُّوْحِ
ملائکہ اور روح الامین کا پروردگار ہے۔
سُبْحَانَ الْعَلِىِّ الْاَعْلٰى
بلند و بالا ہے،
سُبْحَانَهُ وَ تَعَالٰى۔
بے نیاز اور بزرگ ہے۔