EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز ہدیہ معصومین ع
وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
نہیں کوئی طاقت و قوّت مگر وہ جو بلند وبزرگ خدا سے ہے
معصومین علیہ السلام سے روایت ہےکہ جو شخص روزِ جمعہ آٹھ رکعت نماز پڑھے دو دو رکعت کر کے اور ان میں سے چار رکعت نماز حضرت رسولؐ اکرم کو ہدیہ کر دے اور بقیہ چار رکعت جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کو ہدیہ کر کے اور روز شنبہ چار رکعت پڑھے دو سلام کے ساتھ اور انھیں حضرت امیرالمومنینؑ کی خدمت میں ہدیہ کرے اور اسی طرح ہر روز چار رکعت نماز پڑھ کر اسے ایک ایک امامؑ کو بالترتیب ہدیہ کرتا رہے یہاں تک کہ پنجشنبہ کو چار رکعت نماز پڑھ کر حضرت امام جعفر صادقؑ کو ہدیہ کرے پھر روز جمعہ آٹھ رکعت نماز دو دو رکعت کر کے پڑھے اور چار رکعت حضرت رسولؐ خدا کو اور چار رکعت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کو ہدیہ کرے۔
پھر بروز شنبہ چار رکعت نماز حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کی خدمت میں ہدیہ کرے۔اسی طرح ہر روز چار رکعت نماز پڑھ کر ہر امامؑ کو ترتیب کے ساتھ ہدیہ کر دے اور پھر جمعرات کو چار رکعت حضرت امام زمانہؑ کو ہدیہ کرے اور ہر بار ان چار رکعتوں کے درمیان دونوں نمازوں کے درمیانیہ دعا پڑھے:۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ
خدایا تو سلام ہے
وَ مِنْكَ السَّلَامُ
اور سلامتی ہے
وَ اِلَيْكَ يَعُوْدُ السَّلَامُ
اور اس کی بازگشت بھی تیری ہی طرف ہے۔
حَيِّنَا رَبَّنَا مِنْكَ بِالسَّلَامِ
خدایا مجھے سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّ هٰذِهِ الرَّكَعَاتِ
یہ چند رکعتیں ہیں
هَدِيَّةٌ مِنَّا اِلٰى وَلِيِّكَ۔
جو ہدیہ ہیں تیرے ولی کی بارگاہ میں
اس امام علیہ السلام کا نام لے جن کو نماز ہدیہ کر رہا ہے۔
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهٖ وَ بَلِّغْهُ اِيَّاهَا
تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ان رکعتوں کو ان کی بارگاہ تک پہنچادے
وَاَعْطِنِىْ اَفْضَلَ اَمَلِىْ وَ رَجَاۤئِىْ فِيْكَ وَ فِىْ رَسُوْلِكَ
اور مجھے وہ کچھ عنایت فرما جو میری امید اور میری خواہش تیرے
صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ۔
اور تیرے رسول کے بارے میں ہے۔
اس کے بعد جو دعاء چاہے کر سکتا ہے۔