پاک ہے میرا رب عظمت والا اور میں حمد کرتا ہوں۔
پڑھے اور پھر تمام آداب کے ساتھ سورۂ حمد کی تلاوت کرے اور حضور قلب اور الفاظ کے معانی کا خاص خیال رکھے اور سورہ حمد تمام ہونے کے بعد کوئی ایک سورہ اور پڑھے اور بہتر یہ ہے کہ سورۂ ہل اتیٰ یالا اُقسُم جیسےسوروں کی تلاوت کرے۔ سورہ کے اختتام پر مذکور طریقہ کے مطابق تکبیر کہے اور رکوع میں جائے اور داہنے ہاتھ کو داہنے زانو پر رکھےاور بایاں ہاتھ بائیں زانو پر رکھے۔ ہاتھ کی تمام انگلیاں کھلی رہیں اور گھٹنوں سے بالکل چپکی رہیں۔ کمر جھکی رہے۔ گردن دراز اور کمر کے مساوی رہے۔ نظریں قدموں کے درمیان ہوں اور پھر
اَللّٰهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ
خدایا میں تیرے ہی سامنے جھک گیا ہوں،
وَلَكَ اَسْلَمْتُ
تیرے سپرد ہوگیا ہوں،
وَبِكَ اٰمَنْتُ
تجھ پر ایمان لایا،
وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ
تیرے اوپر بھروسہ کیا۔
وَاَنْتَ رَبِّى
تو میرا رب ہے۔
خَشَعَ لَكَ سَمْعِىْ وَبَصَرِىْ
میرا آنکھ، کان،
وَشَعْرِىْ وَبَشَرِىْ
بال، کھال،
وَلَحْمِىْ وَدَمِىْ
گوشت، خون،
وَمُخِّىْ وَعَصَبِىْ وَعِظَامِىْ
دماغ، اعصاب، ہڈیاں سب تیری بارگاہ میں حاضر ہیں
وَمَاۤ اَقَلَّتْهُ قَدَمَاىَ
اور میرا پورا وجود، نہ مجھے کوئی انکار ہے،
غَيْرَ مُسْتَنْكِفٍ وَلَا مُسْتَكْبِرٍ وَلَا مُسْتَحْسِرٍ۔
نہ میں مغرور ہوں اور نہ تیری بارگاہ سے الگ ہونے والا ہوں۔
کہے اورمناسب یہ ہے کہ یہ ذکر سات بار یا پانچ بار یا تین بار دہرائے۔ ذکرکہنے سے پہلے یہ دعا پڑھے۔
سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ۔
خدا نے حمد کرنے والے کی حمد سنی
پھر رکوع سے اٹھتے ہوئے
اَللّٰهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ
خدایا میرا سجدہ تیرے لیے،
وَبِكَ اٰمَنْتُ
میرا ایمان تجھ پر
وَلَكَ اَسْلَمْتُ
اور میں تیرے سپرد ہوں
وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ
اور تجھ پر اعتبار کرنے والا ہوں۔
وَاَنْتَ رَبِّى
تو میرا پروردگار ہے،
سَجَدَ وَجْهِىْ لِلَّذِىْ خَلَقَهُ
میرا وجود اس کے سامنے سجدہ ریز ہے جس نے پیدا کیا ہے۔
وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ
سماعت و بصارت عنایت کی ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
ساری حمد اللہ کے لیے جو رب العالمین ہے۔
تَبَارَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَ۔
با برکت ہے وہ خدا جو بہترین خالق ہے۔
کہے اور تکبیر کہہ کرسجدہ میں جائے۔ہر حالت میں خضوع و خشوع برقرار رکھے اور زانوؤں کو زمین پر رکھنے سے پہلے ہتھیلیوں کو زمین پر رکھے اور خاک کربلا پرپیشانی رکھ کر ذکر سجدہ کہے اور بہتر یہ ہے کہ سات بار یا پانچ بار یا تین بار اس کی تکرار کرے اور ذکر سے پہلے یہ دعا پڑھے
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّى وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ۔
میں خدا سے توبہ کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں استغفار کرتا ہوں۔
ذکرتمام کرنے کے بعد سجدہ سے سر اٹھاکر تکبیر کہے اوربائیں پیر پر زور دے کر بیٹھ جائے اور پڑھے
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِىْ وَارْحَمْنِىْ
خدایا مجھے بخش دے، مجھ پر رحم کر
وَاجْبُرْنِىْ وَادْفَعْ عَنِّى وَعَافِنِىْ
اور مجھ سے ہر بلا کو دفع کردے۔ مجھے عافیت عنایت فرما
اِنِّى لِمَا اَنْزَلْتَ اِلَىَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٌ
کہ میں تیرے خیر کا محتاج ہوں۔
تَبَارَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ۔
اللہ بابرکت اور ربّ العالمین ہے۔
اور پھر یہ بھی کہے
بِحَوْلِ اللهِ وَ قُوَّتِهِ اَقُوْمُ وَ اَقْعُدُ۔
میں خدا کی دی ہوئی قوّت سے ہی اُٹھتا بیٹھتا ہوں۔
پھر تکبیر کہہ کر دوسرا سجدہ کرےاور پہلے سجدہ کی طرح عمل انجام دے اور پھر سجدہ سے اٹھ کر بیٹھ جائے اور کھڑے ہو تے وقت کہے۔
كَذٰلِكَ اللهُ رَبِىْ۔
اللہ ایسا ہی ہے جو میرا رب ہے۔
پھراطمینان کے ساتھ کھڑے ہو نے کے بعد سورۂ حمداور کوئی دوسرا سورہ پڑھے اگرچہ سورۂ توحید پڑھنا اور اس کے بعد تین مرتبہ
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا
خدایا ہماری مغفرت فرما، ہم پر رحم کر،
وَعَافِنَا وَاعْفُ عَنَّا
ہمیں عافیت عنایت فرما ہمیں معاف کردے۔
فِى الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ
دنیا و آخرت میں۔
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ۔
تو ہر شئی پر قادر ہے۔
کہنا بہتر ہے، پھر تکبیر کہہ کر قنوت کے لئے ہاتھ اٹھائے اور ہاتھوں کو چہرےکے سامنےرکھے ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی طرف ہو۔ انگوٹھوں کے علاوہ تمام انگلیاں ملی ہوں اور بہتر یہ ہے کہ قنوت میں کلمات فرجلٰا اِلٰهَ الّا اللہُ الحلیم الکریمپڑھے اور اس کے بعد یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰهُمَّ مَنْ كَانَ اَصْبَحَ وَلَهُ ثِقَةٌ اَوْ رَجَاۤءٌ غَيْرُكَ
خدایا اگر کسی نے ایسی صبح کی ہے کہ اس کا اعتبار یا اس کی امید تیرے علاوہ کسی اور سے ہے
فَاَنْتَ ثِقَتِىْ وَرَجَاۤئِىْ
تو میرے لیے تو ہی امید کا مرکز ہے اور میرا اعتبار تجھ ہی پر ہے ،
يَا اَجْوَدَ مَنْ سُئِلَ
تو ہی بہترین وہ خدا جس سے سوال کیا جائے
وَيَاۤ اَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ
اور بہترین وہ معبود جو رحم کرنے والا ہے۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَارْحَمْ ضَعْفِىْ وَمَسْكَنَتِىْ
ہماری کمزوری، ہماری مسکنت،
وَقِلَّةَ حِيْلَتِىْ
ہماری بے چارگی پر رحم فرما
وَامْنُنْ عَلَىَّ بِالْجَنَّةِ طَوْلًا مِنْكَ
اور ہمیں اپنے کرم سے جنّت عنایت فرما دے۔
وَفُكَّ رَقَبَتِىْ مِنَ النَّارِ
ہماری گردن کو جہنّم سے آزاد کردے۔
وَعَافِنِىْ فِىْ نَفْسِیْ
اپنی رحمت سے عافیت عطا فرما ہمارے نفس
وَفِىْ جَمِيْعِ اُمُوْرِىْ
اور ہمارے تمام معاملات میں کہ
بِرَحْمَتِكَ يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
تو بہترین رحم کرنے والا ہے۔
اس کے بعد کہے
بہتر یہ ہے کہ قنوت کو دیر تک پڑھتا رہے کہ قنوت میں پڑھی جانے والی دعائیں بہت زیادہ ہیں۔ پھر تکبیر کہہ کر پہلی رکعت کی طرح رکوع اور سجدے کو بجا لائے اور دونوں سجدوں کے بعد تشہد اور سلام کے لئے بیٹھ جائے
اور تشہد سے پہلے کہے
بِسْمِ اللّٰهِ وَبِاللّٰهِ
خدا نے نام اور اس کی ذات کے ساتھ
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
حمد خدا کے لیے ہے
وَخَيْرُ الْاَسْمَاۤءِ لِلّٰهِ
اور اچھے اچھے نام بھی
اَشْهَدُ اَنْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ۔
میں گواہ ہوں کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں۔