EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز ادا قرض وکفایت از ظلم حاکم
شیخ طوسیؒ نے روایت کی ہے ایک شخص حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں آیا اور عرض کی کہ مولا میں آپ کی خدمت میں اس قرض کی شکایت لے کر آیا ہوں جس نے مجھے جکڑ رکھا ہے اور اس بادشاہ کی جو مجھ پر ظلم کر رہا ہے لہٰذا آپؑ مجھے ایسی دعا تعلیم دیں جس سے مال حاصل کر کے اپنا قرض ادا کر دوں اور حاکم کے ظلم کو رد کر سکوں۔
فرمایا جب رات کی تاریکی پھیل جائے تو دو رکعت نماز پڑھو۔ پہلی رکعت میں سورۂ حمد اور آیۃ الکرسی اور دوسری رکعت میں سورۂ حشر کا آخری حصہ پڑھو۔
پھر قرآن مجید لے کر اسے اپنے سر پر رکھو اور کہو:۔
اَللّٰهُمَّ بِحَقِّ هٰذَا الْقُرْاٰنِ
خدایا اس قرآن کا واسطہ
وَ بِحَقِّ مَنْ اَرْسَلْتَهُ بِهِ
جسے تو نے قرآن دیا اس کا
وَ بِحَقِّ كُلِّ مُؤْمِنٍ مَدَحْتَهُ فِيْهِ
اور اس کا واسطہ جس مومن کی مدح تو نے قرآن میں کی
وَ بِحَقِّكَ عَلَيْهِمْ
تیرے حق کا واسطہ
فَلَاۤ اَحَدَ اَعْرَفُ بِحَقِّكَ مِنْكَ۔
جو ان پر ہے اور تیرے سوا اس حق کو جاننے والا کوئی نہیں یا
پھر دس مرتبہ کہو:۔
بِكَ يَا اللّٰهُ
اللہ تیرا واسطہ
یَا مُحَمَّد
یا محمدؐ !
، يَا عَلِىُّ،
یا علیؑ !
يَا فَاطِمَةُ،
یا فاطمہؑ !
يَا حَسَنُ،
یا حسنؑ !
يَا حُسَيْنُ
یا حسینؑ !
يَا عَلِىَّ بْنَ الْحُسَيْنِ
یا علی بن الحسینؑ !
يَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ
یا محمد بن علیؑ !
يَا جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ
یا جعفر بن محمدؑ !
يَا مُوْسَى بْنَ جَعْفَر
یا موسیٰ بن جعفرؑ !
،يَا عَلِىَّ بْنَ مُوْسٰ
یا علی بن موسیٰؑ !
، يا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيّ
یا محمد بن علیؑ !
، يَا عَلِىَّ بْنَ مُحَمَّدٍ،
یا علی بن محمدؑ !
يَا حَسَنَ بْنَ عَلِيّ
یا حسن بن علیؑ !
، بِالْحُجَّةِ۔
یا حجۃؑ !
پھر اپنی حاجت طلب کرو۔
راوی کا بیان ہے کہ وہ شخص چلا گیا۔ کچھ عرصہ کے بعد آیا تو اس کا قرض ادا ہو چکا تھا اور ظلمِ حاکم کا مسئلہ بھی حل ہو گیا تھا اور اس کے مال میں اضافہ ہو گیا تھا۔
شیخ عباس قمیؒ فرماتے ہیں کہ ظاہر یہ ہے یہ عمل نماز کے بعد انجام دیا جائے۔