فضائل تعقیبات
اور نمازسے فارغ ہو کر تعقیبات پڑھناشروع کرے کیوں کہ اس کی بہت تاکید کی گئی ہے۔
خداوند عالم کا ارشاد ہےکہ
لہٰذا جب آپ فارغ ہوجائیں تو نصب کردیں
وَاِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۔
اور اپنے رب کی طرف رُخ کریں
اور روایت میں اس کی تفسیر یہ وارد ہوئی ہے کہ جب نماز سے فارغ ہو جاؤ تو زحمت برداشت کرتے ہوئے خداوند عالم کی بارگاہ کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے اپنی حاجتیں طلب کرو اور اس کے علاوہ ہر ایک سےا پنی امید کو بالکل توڑ لو
حضرت امیرا لمومنین علیہ السلام سے منقول ہے کہ جب تم نماز تمام کرلو تو ہاتھوں کو آسمان کی طرف بلند کر کے دعا کی زحمت برداشت کرو۔
روایت میں وارد ہوا ہے کہ تعقیبات پڑھنے سے رزق میں زیادتی ہوتی ہے۔