EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز حاجت
ثقۃالاسلام کلینیؒ نے اصول کافی میں معتبر سند کے ساتھ عبدالرحیم قصیر سے روایت کی ہے کہ میں حضرت امامِ صادقؑ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں آپ پر قربان۔
میں نے ایک دعا بنائی ہے۔ فرمایا اپنی ایجاد کو مجھ سے دور ہی رہنے دو۔
جب تمھیں کوئی ضرورت پیش آئے تو رسولؐ خدا کی پناہ لو اور دو رکعت نماز پڑھو اور اس کو آنحضرتؐ کی خدمت میں ہدیہ کرو۔
میں نے عرض کی کہ ایسے کس طرح پڑھوں؟ فرمایا کہ غسل کر کےدو رکعت نماز بالکل واجب سلام تمام ہو جائے تو کہو:۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ
خدایا تو سلام ہے
وَ مِنْكَ السَّلَامُ
تجھی سے سلامتی ہے
وَ اِلَيْكَ يَرْجِعُ السَّلَامُ
اور تیری ہی طرف سلامتی کی بازگشت ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَّ بَلِّغْ رُوْحَ مُحَمَّدٍ مِنِّىْ السَّلَامَ
اور ان کی روح تک میری میری طرف سے سلام پہنچادے
وَ اَرْوَاحَ الْاَئِمَّةِ الصَّادِقِيْنَ سَلَامِىْ
اور تمام ارواح ائمہ تک میرا سلام پہنچادے
وَارْدُدْ عَلَىَّ مِنْهُمُ السَّلَامَ
اور ان کی طرف سے سلام میرے لیے واپس آئے۔
وَالسَّلَامُ عَلَيْهِمْ وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَكَاتُهُ
سلام ہو ان پر اور تمام رحمتیں و برکتیں ان کے لیے
اَللّٰهُمَّ اِنَّ هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ
خدایا یہ دو رکعتیں ہیں جو ہدیہ ہیں
هَدِيَّةٌ مِنِّىْ اِلٰى رَسُوْلِ اللّٰهِ
رسول اکرمؐ کے لیے۔
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
خدا کی رحمت ان کے اوپر اور ان کی آل پر۔
فَاَثِبْنِىْ عَلَيْهِمَا مَا اَمَّلْتُ
مجھے ان کا ثواب عطا فرما
وَ رَجَوْتُ فِيْكَ وَ فِىْ رَسُوْلِكَ
جس کی میں امید رکھتا ہوں تیرے بارے میں اور تیرے رسول کے بارے میں۔
يَا وَلِىَّ الْمُؤْمِنِيْنَ۔
اے مومنین کے مالک،
پھر چالیس مرتبہ کہے:۔
يَا حَىُّ يَا قَيُّوْمُ
اے خدائے حیّ، اے قیوم،
يَا حَيُّا لَا يَمُوْتُ
اے وہ خدا جس کے لیے موت نہیں۔
يَا حَيًّا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
اے وہ زندہ جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں۔
يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ
اے صاحبِ جلال و اکرام۔
يَا اَرْحَمَ‏ الرَّاحِمِيْنَ۔
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
پھر دایاں رخسار زمین پر رکھو اور یہ دعا چالیس بار پڑھو۔ پھر بایاں رخسار رکھ کر چالیس بار پڑھو۔
پھر سجدہ سے سر اٹھا کر ہاتھوں کو بلند کر کے چالیس مرتبہ پڑھو۔ پھر ہاتھوں کو اپنی گردن پر رکھ کر شہادت کی انگلی سے اشارہ کرو اور چالیس مرتبہ پڑھو۔ پھر بائیں ہاتھ سے اپنی ڈاڑھی پکڑ کر گریہ کرے اور اگر رونا نہ آتا ہو تو رونے والے کی صورت بنائے اور کہے:۔
يَا مُحَمَّدُ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ
اے محمدؐ، یا رسول اللہؐ
اَشْكُوْ اِلَى اللّٰهِ وَ اِلَيْكَ حَاجَتِىْ
میں خدا کی بارگاہ میں اور آپ کے سامنے
وَ اِلٰى اَهْلِ بَيْتِكَ الرَّاشِدِيْنَ حَاجَتِىْ
اور آپ کے اہل بیتؑ کی بارگاہ میں اپنی حاجتوں کی فریاد کرتا ہوں
وَ بِكُمْ اَتَوَّجَهُ اِلَى اللّٰهِ فِىْ حَاجَتِىْ۔
اور آپ ہی حضرات کو ان حاجتوں کے لیے خدائی بارگاہ میں وسیلہ قرار دیتا ہوں۔
پھر سجدے میں جاکر ایک سانس کے برابر کہو:۔
يَا اَللهُ يَا اللهُ۔
اے اللہ ! اے اللہ !
اور پھر کہو:۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
اور اس جگہ اپنی حاجت بیان کرو۔
حضرت نے فرمایا کہ میں خداوند عالم کی طرف سے ضامن ہوں کہ تم اپنی جگہ سے حرکت نہ کرو گے کہ تمہاری حاجت پوری ہو جائے گی۔