EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دیگر نماز حاجت
سید بن طاؤسؒ نے مزار میں اعمال مسجد کوفہ کے ذیل میں حضرت امیرالمومنینؑ کی ایک نماز کا ذکر فرمایا ہے جو صرف اسی مقام پر پڑھی جاتی ہے اور وہ چار رکعت ہے دو سلام کے ساتھ۔ پہلی رکعت میں ایک بار سورۂ حمد اور دس مرتبہ قل ھو اللہ اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد اکیس مرتبہ سورۂ توحید۔ پھر تیسری رکعت میں حمد کے بعد اکتیس ۳۱؍ مرتبہ تو حید اور چوتھی رکعت میں حمد کے بعد اکتالیس ۴۱؍ مرتبہ سورۂ توحید۔
پھر سلام کے بعد تسبیح تمام کر کے اکیاون ۵۱؍ مرتبہ سورۂ توحید پڑھے۔
اور پچاس ۵۰ ؍ مرتبہ استغفار کرے ۔
اَسْتَغْفِرُاللهَ۔
میں خدا سے معافی چاہتا ہوں
اور پچاس ۵۰؍ مرتبہ پیغمبرؐ اور ان کی آلِ پاکؐ پر صلوات پڑھے۔
اور پچاس۵۰؍ مرتبہ کہے:۔
لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
نہیں کوئی طاقت و قوّت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے
پھر کہے:۔
يَا اَللهُ الْمَانِعُ قُدْرَتَهُ خَلْقَهُ
اے وہ خدا جو اپنی قدرت کے ذریعے بندوں کے نقصان کو روکتا ہے
وَالْمَالِكُ بِهَا سُلْطَانَهُ
اور دنیا کی سلطنت کا مالک ہے۔
وَالْمُتَسَلِّطُ بِمَافِىْ يَدَيْهِ عَلٰى كُلِّ مَوْجُوْدٍ
ہر موجود پر اسی کا غلبہ ہے
وَ غَيْرُكَ يَخِيْبُ رَجَاۤءُ رَاجِيْهِ
تیرے علاوہ کسی سے بھی امید کو چاہے تو سوائے نا امیدی کے کچھ نہیں ہے۔
وَ رَاجِيْكَ مَسْرُوْرٌ لَايَخِيْبُ
فقط تیرا امیدوار خوش رہتا ہے اور مایوس نہیں ہوتا ہے
اَسْئَلُكَ بِكُلِّ رِضىً لَكَ
تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری ہر رضا کا
وَ بِكُلِّ شَىْءٍ اَنْتَ فِيْهِ
اور ہر اس چیز کا جس میں تیرا جلوہ ہو،
وَ بِكُلِّ شَىْءٍ تُحِبُّ اَنْ تُذْكَرَ بِهِ
ہر اس چیز کا جو تیری یاد دلائے اور تیرے سہارے سے
وَ بِكَ يَا اَللهُ
اے خدا
فَلَيْسَ يَعْدِلُكَ شَىْءٌ
میں جانتا ہوں کہ تیرے جیسا کوئی نہیں ہے۔
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
میرا سوال یہ ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَّ تَحْفَظَنِىْ وَ وَلَدِىْ وَ اَهْلِىْ وَ مَالِىْ
مجھے، میری اولاد کو، میرے اہل کو، میرے مال کو
وَ تَحْفَظَنِىْ بِحِفْظِكَ
محفوظ فرما
وَ اَنْ تَقْضِىَ حَاجَتِىْ فِىْ كَذَا وَ كَذَا۔
اور میری حاجتوں کو پورا فرما۔