شبِ جمعہ اِن سوروں کا پڑھنا بھی فوائد اور ثواب کا مالک ہے:
۱سورۂ بنی اسرائیل سورہ نمبر ۱۷
۲سورۂ کہف سورہ نمبر ۱۸
وہ تین سوروں کی تلاوت کریں جو طٰسٓ سے شروع ہوں جو کہ ۱ سورۂ شعراء سورہ نمبر ۲۶، ۲ سورۂ نمل سورۂ نمبر ۲۷، and ۳ سورۂ القصص سورہ نمبر ۲۸
۴سورۂ سجدہ سورہ نمبر ۳۲
۵سورۂ یٰسٓ سورہ نمبر ۳۶
۶سورۂ صٓسورۂ نمبر ۳۸
۷سورۂ احقافسورہ نمبر ۴۶
۸سورۂ واقعہسورہ نمبر ۵۶
۹سورۂ فصّلت سورہ نمبر ۴۱
۱۰سورۂ دخان سورہ نمبر ۴۴
۱۱سورۂ الطورسورہ نمبر ۵۲
۱۲سورۂ القمر سورہ نمبر ۵۴ اور and
۱۳سورۂ جمعہ سورہ نمبر ۶۲
اور اگر اتنی فرصت نہ ہو تو صرف سورۂ واقعہ اور وہ سورےجواس سے پہلےذکر ہوئے ہیں انھیں پڑھ لے
امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ جو شخص بھی ہر شبِ جمعہ سورۂ بنی اسرائیل پڑھے گا وہ اس وقت تک اس دنیا سے نہ جائے گا جب تک زمانے کے امامؑ کی زیارت نہ کر لے اور انھیں کے اصحاب میں شمار ہو گا۔
فرمایا کہ جو شخص شبِ جمعہ میں سورۂ کہف پڑھے گا وہ راہِ خدا میں شہید ہو کر جائے گااور پروردگار روزِ قیامت اسے شہداء کے ساتھ محشور کرے گا
اور جو شخص تینوں طٰسٓ شب جمعہ میں پڑھے گا وہ خدا کے دوستوں میں شمار ہو گا اور پروردگار کے حفظ و امان میں رہے گا،فقر اور تنگدستی سے محفوظ رہے گا اور آخرت میں خدا بہشت میں اس قدر نعمتیں عطا کرے گا کہ بندہ راضی ہوجائے اور اس کے علاوہ کرامتیں بھی عنایت فرمائے گا اور سو ۱۰۰حوارانِ جنت سے اس کا عقد کر دے گا ۔
فرمایا کہ جو شخص شبِ جمعہ میں المٓ سجدہ کی تلاوت کرے گا قیامت میں اس کا نامۂ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا اور اعمال کا حساب نہ ہو گا اور وہ آل محمدؐ کے ساتھیوں میں محشور ہو گا۔
امام محمد باقرؑ سے معتبر سند کے ساتھ نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص شب جمعہ میں سورۂ صٓ کی تلاوت کرے گا اسے دنیا و آخرت میں اس قدر خیر عطا کیا جائے گا جتنا پیغمبران مرسل یا ملائکہ مقربین کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیا جاتا ہے اور بہشت میں جگہ دی جائے گی جس کے ساتھ بھی وہ رہنا چاہے گا۔ یہاں تک کہ اگر وہ اپنے خادم کو، جو اس کے گھروں میں شامل نہیں ہے اسے بھی ساتھ رکھنا چاہے تو اسے بھی ساتھ کر دیا جائے گا۔
امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص شب جمعہ یا روز جمعہ سورۂ احقاف پڑھے گا تو دنیا میں کوئی خوف اور رنج نہ دیکھے گا اور آخرت کے ہول سے بھی محفوظ رہے گا۔
آپؑ ہی نے فرمایا کہ جو شخص شب جمعہ سورۂ واقعہ پڑھے گاخدا اسے محبوب بنا لے گا اور دنیا میں بدحالی اور تنگدستی سے محفوظ رکھے گا اور کوئی آفت اس تک نہیں پہنچے گی۔ وہ آخرت میں امیرالمومنینؑ کے رفقاء میں شمار ہو گا اور یہ سورۂ حضرت ہی کے ساتھ مخصوص ہے۔
یہ بھی روایت ہے کہ جو شخص شب جمعہ میں سورۂ جمعہ پڑھے گا اس کے لئے یہ سورۂ جمعہ سے جمعہ تک کے لئے اس کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا۔اور یہی فضیلت سورۂ کہف کے شب جمعہ میں تلاوت کی بھی وارد ہوئی ہے بلکہ جو شخص سورۂ کہف کو ظہر و عصر روز جمعہ کے بعد پڑھے گا اس کے لئے بھی یہی فضیلت ہے۔