EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
امام جعفر صادقؑ سے صحیح سند کے ساتھ نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص شب جمعہ میں نافلۂ شام کے سجدۂ آخر میں سات مرتبہ اس دعا کو پڑھے گا اس کی گناہوں کو معاف کر دیا جائے گااور اگر ہر شب میں ایسا ہی کرے گا تو اور زیادہ بہتر ہو گا۔دعا یہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ
خدایا میں تجھ سے تیری ذاتِ اقدس
وَ اِسْمِكَ الْعَظِيْمِ
اور تیرے نام بزرگ کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تَغْفِرَ لِي ذَنْبِيَ الْعَظِيْمَ ۔
اور میرے عظیم گناہوں کو معاف فرمادے۔