امام رضاؑ کے وہ معجزات جو حرم میں ہوئے
۵شیخ طبرسیؒ نے اعلام الوریٰ میں بہت سے معجزات امامِ رضاؑ سےنقل کرنے کے بعد لکھا ہے کہ شہادت کے بعد سے آج تک مشہد مقدس سے جن برکات کرامات اور عجائب کا مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے اور لوگوں نےاس کی تصدیق کی ہے اور مخالف و موافق سب نے اس کا اقرار کیا ہے وہ حدو احصاء سے باہر ہے۔ اسی مشہد مقدس میں مادر زاد نابینا کو اور مبروص کوڑھیکو شفاملی ہے۔ دعائیں مستجاب ہوئی ہیں، حاجتیں پوری ہوئی ہیں، شدائد ومصائب برطرف ہوئے ہیں اور میں نے بہت سی چیزوں کا خودمشاہدہ کیا ہے جس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ حرعاملیؒ نے اثبات الہداۃ میں شیخ طبرسیؒ کے اس کلام کو نقل کرنے کے بعد فرمایاہے کہ مؤلّف کتاب محمد بن الحسن الحرّ کہتا ہے کہ میں نے بہت سےئ معجزات کو خود دیکھا ہے اور مشاہدہ کیا ہے، جیسا کہ شیخ طبرسیؒ نے مشاہدہ کیا ہے اور مجھے ویسے ہی یقین حاصل ہے جیسے انھیں حاصل تھا۔ میں اپنےزمانۂ مجاورتِ مشہدمقدس میں جو تقریباً ۲۶ سال ہے، بہت سی باتیں اس سلسلہ میں سنی ہیں جو حدِ تواتر سے بالاتر ہیں۔ اور مجھے یاد نہیں ہےکہ میں نے اس جگہ کوئی دعا کی ہو یا خدا سے کوئی حاجت طلب کی ہواور وہ پوری نہ ہوئی ہو، جس کی تفصیل کی یہاں گنجائش نہیں ہے۔ لہٰذا یہی اجمال کافی ہے۔