EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
کیفیت زیارت انبیاء ع
ان حضرات کی زیارات کے بارے میں روایات میں کوئی مخصوص زیارت بظاہر وارد نہیں ہوئی ہے سوائے زیارت جناب آدمؑ و نوحؑ کے جس کا ذکر زیارت امیرالمومنینؑ کے ذیل میں ہو چکا ہے لیکن وہ زیارت جامعہ جس کو ہم نے پہلی زیارت قرار دیا ہے اس سے معلوم ہو تا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے بارے میں بھی یہ زیارت پڑھی جاسکتی ہے اور اس کا شاہد یہ ہے کہ شیخ جلیل محمد بن مشہدیؒ نے مزار میں اور سید بن طاؤسؒ نے مصبح الزائر میں اور دیگر علماء نے کوفہ میں داخل ہونے کےآداب میں اسی زیارت کو جناب یونسؑ کے لئے نقل کیا ہے اور احتمال یہ ہے کہ یہ بیان اس کلیہ کی بنیاد پر جو روایات سے معلوم ہوتا ہے بہرحال اگر کوئی مراقدِ انبیاء میں زیارت جامعہ کو پڑھے تو نہایت مناسب کام ہے۔ اور چونکہ اس زیارت سے پہلے ذکر ہو چکی ہے لہٰذا دوبارہ نقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے لوگ اسی زیارت کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔