واضح رہے کہ زیارت قبورِ مومنین میں بے پناہ ثواب ہے اور علاوہ ان فوائد کے جو اس پر مرتب ہوتے ہیں باعث عبرت و آگاہی اور باعث زہد و رغبت آخرت بھی ہے۔ جب انسان کو زیادہ غم یا خوشی ہو تو اسے قبرستان کی طرف جانا چاہیئے کہ عاقل وہی ہے جو قبرستان سے عبرت حاصل کرے تا کہ اس کےدل سے دنیا کی لذت نکل جائے اور دنیا اور سامانِ دنیا کا شہد اسے تلخ نظر آئے اور وہ فکر کرے اس دنیاکی فنا اور اس کے حالات کے تغیر میں۔ اور یاد کرے کہ عنقریب وہ بھی انھیں مُردوں میں شامل ہونے والا ہے اور اس کے ہاتھ بھی اعمال سے کوتاہ ہونے والے ہیں اور وہ بھی دوسروں کے لئے باعث عبرت بننے والا ہے۔
شیخ نظامی نے یہ بہترین اشعار کہے ہیں
‘‘ایک زندہ دل افسردگان کی صف میں٭٭٭مُردوں کی ہمسائیگی میں پہنچ گیا۔
تو اُس نے جوہر لوح تربت پر حرف فنا پڑھا٭٭٭اور سر روح پاک میں روح بقا تلاش کی
ایک تحقیق کرنے والے نے اس سے تفتیش حال٭٭٭کیلئے سرِ راہے یہ سوال کیا کہ آخر ان زندوں سے اس قدر دوری کیوں ہے٭٭٭ اور مُردوں کی طرف جانے کی یہ کشش کیوں ہےتوا س نے کہا کہ اس دنیا میں نجس و پاک لوگ رہتے ہیں٭٭٭ اور یہ خاک پاک باز لوگ رہتے ہیں روئے زمین پر مُردہ دل لوگ رہتے ہیں٭٭٭ تو میں ان مُردہ لوگوں کے ساتھ ہمنشینی کیسے اختیار کروں مُردہ دل لوگوں کی ہمنشینی سے مردہ دلی ہوتی ہے٭٭ اور افسرد ہ لوگوں کے ساتھ افسردگی پیدا کرتا ہے وہ لوگ جو زیرخاک پر اگندہ ہو گئے ہیں٭٭٭ وہ جسم کے مردہ ہیں لیکن دل کے زندہ ہیں
مگر اب بھی میں ان پر نگاہ کرنے کے لئے زندہ ہو گیا ہوں٭اور ان کی خاک میرے لے آب حیات بن گئی روایت میں ہے کہ پروردگار عالم نےجناب عیسیٰؑ کی طرف وحی کی کہ
بحمداللہ اسکتاب شریف میں جوکچھ لکھنے کا ارادہ تھا وہ سب تمام ہو گیا اور روز یکشنبہ ۱۰؍ ذی القعدہ ۱۳۴۴ھ کی شام کو جب ولادت باسعادت حضرت ثامن الائمہ امام رضا صلوات اللہ و سلامہ علیہ ہے اور چونکہ آج ہی اتفاق سے میری والدہ کے انتقال کا خط پہنچا ہے لہٰذا برادران ایمانی سے جو اس کتاب سے فائدہ اٹھائیں التماس دعاء زیارت ہے اس مرحومہ کے لئے اور اپنے لئے اور اپنے والد مرحوم کے لئے۔ اپنی زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔ ساری حمد اللہ کیلئے ہے اول بھی آخر بھی اور صلوات حضرات محمد اور ان کی آل طاہرین پر ہے۔
‘‘خدائے مہربانی و بخشدہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ حمد ہے اللہ کے لئے اور سلام ہے اس کے ان بندوں پر جن کو اس نے منتخب بنایا ہے۔’’
روسیاہ عباسی قُمی اللہ اسے معاف کرےعرض پرواز ہے کہ خدائے تعالیٰ کی امداد سے کتاب مفاتیح الجنان کی تالیف مکمل ہو چکی اور کتاب مختلف اطراف میں منتشر ہو چکی۔