EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
ذکرِ مسَاجدِ مدینہ منوّرہ
انھیں مساجد میں ایک مسجد قبا ہے جس کی بنیاد روزِ اوّل سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے اور روایت میں ہے کہ جو شخص اس مسجد میں جا کر دو رکعت نماز ادا کرے گا وہ جب واپس ہو گا تو ایک عمرہ کا ثواب لے کر واپس آئے گا۔ لہٰذا اس مسجد میں جاکر دو رکعت نماز تحیت مسجد بجا لائیں۔ اس کے بعد تسبیح جناب فاطمہؐ پڑھیں اس کے بعد وہ زیارت جامعہ پڑھیں جس کی ابتداء
يَا كَاۤئِنًا قَبْلَ كُلِّ شَىْ‏ءٍ۔۔۔
سے ہے اور جس کو ہم نے پہلی زیارت جامعہ قرار دیا ہے اور آخر کتاب میں مذکور ہے۔ اس کے بعد یہ دعا پڑھیں۔
کیوں کہ یہ دعا کافی طولانی ہے لہٰذا اس مقام پر نقل نہیں کی گئی ہے۔ اسے بحار کتاب المیزان میں دیکھا جاسکتا ہے۔
کیوں کہ یہ دعا کافی طولانی ہے لہٰذا اس مقام پر نقل نہیں کی گئی ہے۔ اسے بحار کتاب المیزان میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہاں سے نکل کر مشربۂ امّ ابراہیم وہ حجرہ جہاں ابراہیم بن پیغمبرؐ کی مادر گرامی رہا کرتی تھیں اور رسولؐ اکرم وہاں نماز ادا کرتے تھےکی طرف جا کر نماز ادا کریں اور اس کے بعد مسجد قبا سے قریب مسجد فضیخ جس کو مسجد رد شمس بھی کہتے ہیں اس میں نماز ادا کرے اور مسجد فتح جسے مسجد احزاب بھی کہا جاتا ہے وہاں بھی دو رکعت نماز پڑھے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے۔
يَا صَرِيْخَ الْمَكْرُوْبِيْنَ
وَ يَا مُجِيْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ
وَ يَا مُغِيْثَ الْمَهْمُوْمِيْنَ
اكْشِفْ عَنِّيْ ضُرِّيْ وَ هَمِّيْ
وَ كَرْبِيْ وَ غَمِّيْ
كَمَا كَشَفْتَ عَنْ نَبِيِّكَ
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ هَمَّهُ
وَ كَفَيْتَهُ هَوْلَ عَدُوِّهِ
وَ اكْفِنِيْ مَاۤ اَهَمَّنِيْ مِنْ اَمْرِ الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اس کے بعد امام زین العابدینؑ اور امام جعفر صادقؑ کے مکان، مسجد سلمانؓ اور مسجد امیرالمومنینؑ میں جو قبرِ جناب امام حمزہؓ کے سامنے ہے اور مسجد مباہلہ میں جس قدر ممکن ہو نمازیں ادا کریں اور اپنی حاجتوں کو طلب کریں۔