EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
تیرہویں رات
واضح رہے کہ رجب و شعبان و رمضان میں سے ہر ایک مہینہ میں مستحب ہے کہ تیرہویں رات میں دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورۂ حمد اور یٰسٓ اور تبارک الملک اور توحید پڑھے اور چودھویں کی رات میں چار رکعت نماز دو سلا م کے ساتھ اسی طرح پڑھے اور پندرہویں کی رات میں چھ رکعت نماز تین سلام کے ساتھ اسی طرح سے ادا کرے کہ امام صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ جو شخص ایسا کرے گا وہ ان تینوں مہینوں کی ساری فضیلت حاصل کر لے گا اور اس کے شر ک کےعلاوہ تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔
تیرہواں دن
یہ ایام البیض کی ابتدا ہے ۔اس دن اوراس کے بعد کے دنوں کے روزوں کا بہت ثواب وارد ہوا ہے اور اگر کوئی شخص عمل امّ داود بجا لانا چاہتا ہے تو اسے اس دن روزہ بھی رکھنا چاہئے ۔ اس دن بنا بر مشہور ۳۰ ھ؁ عام الفیل میں مکہ معظمہ خانۂ کعبہ میں حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی ہے۔