EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
پندرہویں رات
نہایت درجہ فضیلت والی رات ہے اور اس میں چند اعمال ہیں :
۱غسل کرنا
۲ساری رات عبادت میں بیدار رہنا جیسا کہ علامہ مجلسیؒ نے فرمایا ہے ۔
۳زیارت امام حسینؑ۔
۴چھ رکعت نماز جو تیرہویں کی رات میں ذکر کی گئی ہے۔
۵تیس رکعت نماز۔ ہر رکعت میں حمد اور دس مرتبہ توحید کے اس نماز کو سیدؒ نے حضرت رسول خداؐ سے بے حد فضیلت کے ساتھ نقل کیا ہے۔
۶بارہ رکعت نماز ہر دو رکعت پر سلام کے ساتھ اس میں ہر رکعت میں سورۂ حمد، توحید، فلق، ناس، قدر اورآیت الکرسی ہر ایک کو چار مرتبہ پڑھے اور سلام کے بعد چار مرتبہ کہے
اَللّٰهُ اَللّٰهُ رَبِّي
خدا وہ خدا جو میرا پروردگار ہے
لَا اُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا
وَ لَا اَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهِ وَلِيًّا۔
اور نہ اس کے سوا کسی کو اپنا سرپرست بناتا ہوں۔
اس کے بعد جو چاہے طلب کرے۔ اس نماز کو اسی طریقہ سے سیدؒ نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے رایت کی ہے لیکن شیخ نے مصباح میں داؤد بن سرحان سے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادقؑ نے فرمایا کہ پندرہویں رجب کی رات میں بارہ رکعت نماز پڑھے ۔ ہر رکعت میں حمد اور سورۂ اور جب فارغ ہو جائے حمد، سورة الفلق سورة الناس اخلاص، and آیت الکرسی تو کو چار مرتبہ پڑھے اور اس کے بعد پڑھے
سُبْحَانَ اللّٰهِ
خدا پاکیزہ ہے
وَ الْحَمْدُ لِلَّهِ
اور حمد خدا ہی کے لیے ہے
وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ۔
اور اللہ بزرگ تر ہے۔
چار مرتبہ ۔پھر پڑھے
اَللّٰهُ اَللّٰهُ رَبِّي
خدا وہ خدا جو میرا پروردگار ہے
لَا اُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا
وَ مَا شَاءَ اللّٰهُ
وہی ہوگا جو اللہ چاہے
لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔
کوئی طاقت نہیں ہے مگر وہ بلند قوّت و بزرگ خدا سے ہے
اور ستائیسویں کی شب میں بھی اس عمل کو بجا لائے۔