EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
ماہِ شعبان میں روزانہ صلوات
۵اس مہینہ کے ہر پنجشنبہ کودو رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سو مرتبہ قل ھو اللہ پڑھے۔سلام کے بعد سو مرتبہ صلوات بھیجے ۔پروردگار اس کی تمام دینی و دنیوی حاجتوں کو پورا کرے گا۔ اس میں روزہ بھی مستحب ہے۔ روایات میں ہے کہ پنجشنبہ کہ دن ماہ شعبان میں آسمانوں کو زینت دی جاتی ہے اور ملائکہ عرض کرتے ہیں۔ خدایا آج کے دن روزہ داروں کو بخش دے اور ان کی دعاؤں کو قبول کر لے۔ رسول اکرمؐ سے روایت ہےکہ جو شخص ماہ شعبان میں دوشنبہ اور جمعرات کےدن روزہ رکھے اس کی بیس حاجتیں دنیا میں اور بیس آخرت میں پوری کی جائیں گی۔
۶اس مہینہ میں صلوات بکثرت پڑھے۔
۷ہر روز زوال کے وقت اور شب نیمۂ شعبان میں اس صلوات کو پڑھے جو امام سجادؑ سے نقل کی گئی ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر،
شَجَرَةِ النُّبُوَّةِ
جو نبوّت کے شجر،
وَ مَوْضِعِ الرِّسَالَةِ
رسالت کی منزل،
وَ مُخْتَلَفِ الْمَلَاۤئِكَةِ
ملائکہ کی آمد و رفت کی جگہ
وَ مَعْدِنِ الْعِلْمِ
علم کے معدن
وَ اَهْلِ بَيْتِ الْوَحْيِ
اور وحی کے اہل بیتؑ ہیں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
۟اِلْفُلْكِ الْجَارِيَةِ فِي اللُّجَجِ الْغَامِرَةِ
جو انتہائی گہرائیوں میں چلنے والے سفینہ ہیں کہ
يَأْمَنُ مَنْ رَكِبَهَا
جو ان سے وابستہ ہوگیا وہ امان پاگیا
وَ يَغْرَقُ مَنْ تَرَكَهَا
جس نے چھوڑ دیا وہ ڈوب گیا۔
اَلْمُتَقَدِّمُ لَهُمْ مَارِقٌ
جو ان سے آگے بڑھ گیا وہ حد سے نکل گیا
وَ الْمُتَاَخِّرُ عَنْهُمْ زَاهِقٌ
اور جو پیچھے رہ گیا وہ ہلاک ہوگیا
وَ اللَّازِمُ لَهُمْ لَاحِقٌ
جو ان سے وابستہ ہوگیا وہی ساتھ ہوگیا۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
۟اِلْكَهْفِ الْحَصِيْنِ
جو انتہائی مضبوط پناہ گاہ
وَ غِيَاثِ الْمُضْطَرِّ الْمُسْتَكِيْنِ
مضطر و پریشان حال کے فریاد رس،
وَ مَلْجَاِ الْهَارِبِيْنَ
بھاگے ہوئے لوگوں کی پناہ گاہ
وَ عِصْمَةِ الْمُعْتَصِمِيْنَ
اور طالبانِ حفاظت کی حفاظت ہیں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
صَلَاةً كَثِيْرَةً تَكُوْنُ لَهُمْ رِضًى
بے شمار جو ان کے لیے باعثِ رضا ہو
وَ لِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ اَدَاۤءً وَ قَضَاۤءً
اور ان کے حق کی ادائیگی کا سامان ہو۔
بِحَوْلٍ مِنْكَ وَ قُوَّةٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اپنی حکومت و طاقت کے سہارے اے ربّ العالمین۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
۟اِلطَّيِّبِيْنَ الْاَبْرَارِ الْاَخْيَارِ
جو پاکیزہ، نیک کردار اور منتخب بندے ہیں۔
الَّذِيْنَ اَوْجَبْتَ حُقُوْقَهُمْ
جن کے حقوق کو تو نے واجب قرار دیا ہے۔
وَ فَرَضْتَ طَاعَتَهُمْ وَ وِلَايَتَهُمْ
ان کی اطاعت اور محبّت کو فرض کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اعْمُرْ قَلْبِيْ بِطَاعَتِكَ
اور میرے دل کو ان کی اطاعت سے معمور کردے
وَ لَا تُخْزِنِيْ بِمَعْصِيَتِكَ
اور مجھے ان کی نافرمانی سے رسوا نہ کر۔
وَ ارْزُقْنِيْ مُوَاسَاةَ مَنْ قَتَّرْتَ عَلَيْهِ مِنْ رِزْقِكَ،
مجھے توفیق دے کہ جن کو تو نے کم رزق دیا ہے۔ میں ان سے ہمدردی کروں
بِمَا وَسَّعْتَ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ
اس وسعت کے ذریعہ جو تو نے مجھے عنایت فرمائی ہے۔
وَ نَشَرْتَ عَلَيَّ مِنْ عَدْلِكَ
اور جو تو نے مجھ پر اپنے عدل کو پھیلایا ہے
وَ اَحْيَيْتَنِيْ تَحْتَ ظِلِّكَ
اور مجھے اپنے زیرِ سایہ زندگی دی ہے۔
وَ هٰذَا شَهْرُ نَبِيِّكَ سَيِّدِ رُسُلِكَ
خدایا یہ تیرے نبی سید المرسلینؐ کا مہینہ شعبان ہے
شَعْبَانُ الَّذِيْ حَفَفْتَهُ مِنْكَ بِالرَّحْمَةِ وَ الرِّضْوَانِ
اس شعبان کو تو نے رحمت اور رضا میں گھیر دیا ہے
الَّذِيْ كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ وَ سَلَّمَ‏
اس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
يَدْاَبُ فِيْ صِيَامِهِ وَ قِيَامِهِ
صلوٰۃ و صیام پابندی کے ساتھ
فِيْ لَيَالِيْهِ وَ اَيَّامِهِ
دن اور رات میں ادا کرتے تھے۔
بُخُوْعًا لَكَ فِيْۤ اِكْرَامِهِ وَ اِعْظَامِهِ
اس مہینہ کی عظمت و کرامت کے اظہار کے لیے اور تیری بارگاہ میں خضوع و خشوع کے لیے
اِلٰى مَحَلِّ حِمَامِهِ
جب تک زندہ رہے۔
اَللّٰهُمَّ فَاَعِنَّا عَلَى الْاِسْتِنَانِ بِسُنَّتِهِ فِيْهِ
خدایا ہماری مدد فرما کہ ہم ان کی سنّت پر عمل کریں
وَ نَيْلِ الشَّفَاعَةِ لَدَيْهِ
اور ان کی شفاعت حاصل کرلیں۔
اَللّٰهُمَّ وَ اجْعَلْهُ لِيْ شَفِيْعًا مُشَفَّعًا
خدا انھیں ہمارا شفیع مقبول الشفاعۃ
وَ طَرِيْقًا اِلَيْكَ مَهْيَعًا
اور اپنی بارگاہ میں آنے کا وسیلہ بنادے
وَ اجْعَلْنِيْ لَهُ مُتَّبِعًا
اور ہمیں ان کا پیرو قرار دے دے
حَتّٰى اَلْقَاكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَنِّيْ رَاضِيًا
تا کہ روزِ قیامت تجھ سے ملاقات کریں تو تو ہم سے راضی رہے
وَ عَنْ ذُنُوْبِيْ غَاضِيًا
اور ہمارے گناہوں سے چشم پوشی کرے۔
قَدْ اَوْجَبْتَ لِيْ مِنْكَ الرَّحْمَةَ وَ الرِّضْوَانَ
ہمارے لیے اپنی رحمت و رضا کو لازم قرار دے دے
وَ اَنْزَلْتَنِيْ دَارَ الْقَرَارِ وَ مَحَلَّ الْاَخْيَارِ۔
اور ہمیں منزلِ قرار اور محلِ اختیار تک پہنچا دے۔