EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اعمال شبِ قدر
شب انیس ۱۹
پہلی شبِ قدر ہے اور شب قدر وہ رات ہے جس کی فضیلت اور خوبی تک کوئی رات پہنچ نہیں سکتی ہے۔ اس رات میں ہر عمل ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور سال بھر کے امور کا فیصلہ بھی اسی رات میں ہوتا ہے۔ ملائکہ اور بلند ترین فرشتہ روح القدس کا نزول ہوتا ہے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں سب حاضر ہوتے ہیں۔ جو کچھ کسی کے بارے میں مقدر ہوا ہے وہ امام ؑ کی خدمت میں پیش ہوتا ہے۔