اعمال دہہ اوّل ذی الحجّہ
پہلی کا دن____انتہائی مبارک دن ہے۔ اس دن میں چند عمل ہیں۔
۱روزہ جس کا ثواب اسّی ۸۰؍ مہینوں کے روزوں کےبرابر ہے۔
۲نماز جناب فاطمہ زہراؑ ادا کرنا۔ شیخ طوسیؒ نے فرمایا ہے کہ روایتوں میں ہے کہ چار رکعت نماز دو سلام کے ساتھ مثل نمازِ امیرا لمومنینؑ وارد ہوئی ہے۔ اسکی ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد پچاس مرتبہ قل ھواللہ اور سلام کے بعد تسبیح جناب فاطمہ زہراؑ پڑھے۔ اس کے بعد یہ ذکر ہے۔
سُبْحَانَ ذِي الْجَلَالِ الْبَاذِخِ الْعَظِيْمِ
سُبْحَانَ ذِي الْمُلْكِ الْفَاخِرِ الْقَدِيْمِ
سُبْحَانَ مَنْ يَرٰى اَثَرَ النَّمْلَةِ فِيْ الصَّفَا
سُبْحَانَ مَنْ يَرٰى وَقْعَ الطَّيْرِ فِي الْهَوَاۤءِ
سُبْحَانَ مَنْ هُوَ هٰكَذَا وَ لَا هٰكَذَا غَيْرُهُ
۳زوال سے آدھا گھنٹہ پہلے دو رکعت نماز ادا کرے اور ہر رکعت میں سورۂ الحمد کے بعد آیۃ الکرسی اور انا انزلناہ دس دس مرتبہ پڑھے۔
۴اگرکوئی شخص ظالم کا خوف رکھتا ہے تو آج کےدن یہ فقرہ ادا کرے
حَسْبِيْ حَسْبِيْ حَسْبِيْ
مِنْ سُؤَالِيْ عِلْمُكَ بِحَالِيْ
تاکہ پروردگار سے ظالموں کے شر سے محفوظ رکھے۔
یاد رکھو کہ یہ روزِ تولد جناب ابراہیمِ خلیل ہےاور روایت شیخینؒ کے مطابق آج کے دن جناب فاطمہ زہراؑ کا عقد امیر المومنین ؑ کے ساتھ ہوا تھا۔