روز اول رجب
انتہائی باشرف دن ہے اور اس میں چند اعمال ہیں:
۱روزہ رکھنا۔روایت میں ہے کہ جناب نوحؑ اسی تاریخ میں کشتی میں سوارہوئے تھے اور آپ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا تھا کہ روزہ رکھو کہ جو شخص بھی اس روزہ رکھے گا پروردگار عالم جہنم کو اس سے ایک سال کے فاصلہ تک دور کر دے گا۔
۲غسل کرنا ۔
۳زیارت امام حسینؑ پڑھنا کہ شیخ نے بشیر دہّان سے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادقؑ علیہ السلام نے فرمایا کہ جو شخص زیارت امام حسینؑ ماہ رجب کہ پہلے دن پڑھے تو خدا اس کو ضرور بخش دے گا۔
۴وہ طولانی دعا پڑھے جو سیدؒ نے اقبال میں نقل کی ہے۔