EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اعمال روز عید اضحیٰ
عید الاضحیٰ کا دن ہے اور بڑی فضیلت والا دن ہے۔ اس دن کے چند اعمال ہیں:۔
۱اس روز غسل کرنا سنّت موکدہ ہے اور بعض علماء نے واجب بھی کہا ہے۔
۲نماز عید پڑھنا س طرح جیسے عید فطر کے سلسلہ میں گذر چکی ہے لیکن اس روز مستحب یہ ہے کہ افطار نماز کے بعد قربانی کے گوشت سے کرے۔
۳نماز عید سے قبل اور بعد ان دعاؤں کو پڑھے جو اقبال میں ذکر ہوئی ہیں اور شاید بہترین دعا صحیفۂ کاملہ کی اڑتالیسویں ۴۸؍ دعا ہے جس کی ابتدا
پھر چھیالیسویں ۴۶؍ دعا کو بھی پڑھے۔
۴دعاء ندبہ پڑھے جو آگے آرہی ہے۔
۵قربانی کرنا سنت موکدہ ہے۔
اَللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ اَللّٰهُ اَكْبَرُ
وَ لِلّٰهِ الْحَمْدُ
وَاللّٰهُ اَكْبَرُ عَلٰى مَا هَدَانَا
اَللّٰهُ اَكْبَرُ عَلٰى مَا رَزَقَنَا مِنْ بَهِيْمَةِ الْاَنْعَامِ
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى مَاۤ اَبْلَانَا۔
۶تکبیر کا پڑھنا اس شخص کے لئے جو منیٰ میں ہو پندرہ نمازوں کے بعد جس کی ابتدا روزِ عید کی نمازِ ظہر سے ہوگی اور انتہا تیرہویں تاریخ کی نماز صبح پر ہوگی اور جو لوگ دوسرے شہروں میں ہوں وہ دس نمازوں کے بعد پڑھیں جس کی ابتدا روز عید کے ظہر سے ہوگی اور انتہا بارہ ذی الحجہ کی نماز صبح کو ہو گی کافی کی روایت کے اعتبار سے وہ تکبیرات یہ ہیں۔
ان تکبیروں کی تکرار نمازوں کے بعد بقدر امکان مستحب ہے اور نماز نافلہ کے بعد بھی مستحب ہے۔