EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اعمال ایّام آخر ذی الحجہ
آخری تاریخ ذی الحجہ___جو عرب کے سال کا آخری دن ہے۔ سیدؒ نے اقبال میں ایک روایت کی ہے کہ دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں حمد ایک مرتبہ اور دس مرتبہ قل ھواللہ اور دس مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے اور بعد نماز کہے۔
اَللّٰهُمَّ مَا عَمِلْتُ فِيْ هٰذِهِ السَّنَةِ
مِنْ عَمَلٍ نَهَيْتَنِيْ عَنْهُ وَ لَمْ تَرْضَهُ
وَ نَسِيْتُهُ وَ لَمْ تَنْسَهُ
وَ دَعَوْتَنِيْۤ اِلَى التَّوْبَةِ بَعْدَ اجْتِرَاۤئِيْ عَلَيْكَ
اَللّٰهُمَّ فَاِنِّيْۤ اَسْتَغْفِرُكَ مِنْهُ فَاغْفِرْ لِيْ
وَ مَا عَمِلْتُ مِنْ عَمَلٍ يُقَرِّبُنِيْۤ اِلَيْكَ
فَاقْبَلْهُ مِنِّيْ وَ لَا تَقْطَعْ رَجَاۤئِيْ مِنْكَ يَا كَرِيْمُ
تو جب یہ کہے گا تو شیطان کہے گا کہ مجھ پر وائے ہو کہ میں نے بہت کوشش کی اور زحمت اٹھائی اس کے حق میں سال بھر لیکن اس نے سب خراب کر دیا ان کلمات کے ذریعہ اور پھر گواہی دیتا ہے کہ اس نے اپنے سال کو اچھائی کے ساتھ ختم کیا ہے۔