خدا پاکیزہ ہے۔
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
ساری حمد اس کے لیے ہے۔
وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ
اور وہ ہر شئے سے بزرگ تر ہے۔
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔
اس خدائے عالیٰ و عظیم کے علاوہ کوئی قوّت اور طاقت نہیں ہے۔
ہے اور دوسری روایت میں ہے کہ
کے بعد استغفار بھی کرے اور دوسری نماز چار رکعت آخرِشب میں جس میں ہر رکعت میں حمد اور آیۃ الکرسی ، توحید، فلق، اور ناس دس دس مرتبہ ہےاور پھر سلام کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔ تیسری نماز چار رکعت نماز اور بھی ہے جس میں ہر رکعت میں حمد اور پچاس مرتبہ سورہ توحید پڑھے اور یہ نماز نماز امیر المومنینؑ کے مطابق ہے جو بہت زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ پھر نماز کے بعد بہت زیادہ ذکر خدا کرے اور صلوات بھیجے رسولؐ و آل رسولؐ پر اور لعنت کرے ان کے دشمنوں پر جتنا ہو سکے۔
اس رات کو بیدار رہنے کی فضیلت میں یہ روایت نقل کی گئی ہے کہ اس میں بیدار رہنا ایسا ہی ہے جیسے تمام ملائکہ کی عبادت کے ساتھ عبادت کی ہو اور اس کی عبادت ستّر سال کی عبادت کے برابر ہے بلکہ کسی کے لئے توفیق شامل حال ہو تو اس کو اس رات میں کربلا میں رہنا چاہئے اور امام حسینؑ کی زیارت کرنا چاہئے اور ان کے روضہ کے پاس شب گذارنی چاہئے کہ خدا اس طرح اس کو امام حسینؑ کے ‘‘خون میں آغشتہ سہداء’’ کے ساتھ اٹھائے گا۔