نماز استغاثہ بی بی فاطمہ ع
روایت میں ہے کہ جب تمہاری کوئی خاص حاجت ہو اور اس سے تمہارا سینہ تنگ ہو گیا ہو تو دو۲؍ رکعت نماز پڑھو اور سلام کے بعد تین مرتبہ تکبیر کہو اور تسبیح حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پڑھ کر سجدہ میں جاؤ اور سو ۱۰۰؍ مرتبہ کہو:۔
پھر دایاں رخسار رکھ کر سو مرتبہ کہو پھر پیشانی رکھ کر سو مرتبہ کہو پھر بایاں رخسار رکھ کر سو مرتبہ کہو پھر سجدہ میں جا کر اس ایک دس ۱۱۰؍ مرتبہ کہو اور اپنے حاجتیں بیان کرو یقیناً پروردگار انھیں پورا کر دے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔
نماز استغاثہ فاطمہ صلوات اللہ علیہا۲
شیخ عباس قمیؒ فرماتے ہیں کہ شیخ حسن بن فضل طبریؒ مکارم الاخلاق میں فرماتے ہیں ۔
کہ نمازِ استغاثہ جناب بتول علیہا السلام دو رکعت نماز پڑھے۔
اور پھر سجدہ میں جا کر سو مرتبہ یٰا فٰاطمۃُ
يَا فَاطِمَةُ۔
پھر داہنا رخسار رکھ کر پھر بایاں رخسار رکھ کر سو مرتبہ کہے پھر دوبارہ سجدے میں جا کر ایک سو دس ۱۱۰؍ مرتبہ کہے اس کے بعد کہے:۔
يَا اٰمِنًا مِنْ كُلِّ شَيْى ءٍ
وَ كُلُّ شَيْى ءٍ مِنْكَ خاۤئِفٌ حَذِرٌ
اَسْئَلُكَ بِاَمْنِكَ مِنْ كُلِّ شَىْءٍ
وَ خَوْفِ كُلِّ شَىْءٍ مِنْكَ اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ
وَّ اَنْ تُعْطِيَنِىْ اَمَانًا لِنَفْسِىْ وَ اَهْلِىْ
وَ مَالِىْ وَ وَلَدِىْ
حَتّٰى لَا اَخَافَ اَحَدًا
وَّ لَا اَحْذَرَ مِنْ شَىْءٍ اَبَدًا
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْى ءٍ قَدِيْرٌ۔