EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز حضرت حجتعج
جو قم کے نزدیک مسجد جمکران میں پڑھی جاتی ہے۔ شیخ نوریؒ مرحوم نے نجم الثاقب میں امامِ زمانہ علیہ السلام کے حکم سے اس مسجد کی کی تعمیر کی تفصیل درج کی ہےجو اس کتاب کے ساتوں باب کی پہلی حکایت ہےاور اس کا خلاصہ یہ ہے کہ آنحضرتؐ نے حسن مثلہ جمکرانی سے فرمایا کہ لوگوں سے کہو کہ اس مقام کی طرف آئیں اور اسے عزیز رکھیں اور اس جگہ چار رکعت نماز پڑھیں دو رکعت تحیت مسجد کے لئے جس میں ہر رکعت میں ایک بار الحمد اور سات مرتبہ قل ھو اللہ پڑھیں اور رکورع و سجود کا ذکر بھی سات بار کریں اور پھر دو رکعت نماز امام زمانہ علیہ السلام پڑھیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ جب سورۂ حمد میں :۔
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۔
پروردگار! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں
تک پہنچے تو اسے سو ۱۰۰؍ مرتبہ دہرائیں اس کے بعد آخر تک سورۂ حمد کو تمام کریں اور دوسری رکعت بھی اسی طرح پڑھیں اور رکوع و سجود میں ذکر سات بار کہیں اور جب نماز تمام ہو جائے تو لا الہٰ الا اللہ کہیں اور تسبیح حضرت فاطمہؑ زہرا پڑھیں اور تسبیح کے بعد سجدہ میں سر رکھ کر سو ۱۰۰؍ بار محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات پڑھیں کہ یہ الفاظ حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے منقول ہیں کہ : جو شخص نے بھی یہ دو رکعت نماز ادا کر لی گویا اس نے خانۂ کعبہ میں نماز پڑھ لی ہے۔