EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دردوں و بیماریوں کی دعائیں
سید بن طاؤسؒ نے مہج الدعوات میں نقل کیا ہےسعید بن ابی الفتح قمیؒ جو واسط میں ساکن تھے کہا کہ مجھے ایک خطرناک بیماری ہو گئی تھی جس کے علاج سے حکیم بالک عاجز تھے۔
میرے والد مجھے اسپتال لے گئے تو حکیموں نے کافی غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ کر دیا کہ خداوند عالم کے علاوہ اس کے مرض کا کوئی علاج نہیں کر سکتا ہے۔
میں اس بات میں بیحد غمزدہ اور دل شکستہ تھاکہ اچانک اپنے والد کی کتابوں میں ایک کتاب نکالی تا کہ اس کا مطالعہ کروں تو دیکھا کہ اس کتاب میں لکھا تھا کہ حضرت امام صادقؑ سے مروی ہے کہ پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا کہ جس کو کوئی بیماری ہو تو وہ نماز صبح کے بعد چالیس مرتبہ کہے:۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِيْلُ
تَبَارَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَ
وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
اور جہاں بیماری ہو اس جگہ ہاتھ پھیرے تو خداوند عالم اسے شفا عنایت کر دے گا۔ میں نے صبح کا انتظار کیا اور جب صبح ہو گئی تو نماز صبح پڑھ کر چالیس مرتبہ یہ دعا پڑھی اور اس جگہ ہاتھ پھیرتا رہا یہاں تک کہ خداوند عالم نے میری بیماری دور کر دی اور میں اسی طرح بیٹھا رہا کہ کہیں پھر مرض شروع نہ ہوجائے۔ تین دن اسی طرح گذر گئے اور مرض نہیں پلٹا تو اس کے بعد اپنے والد سے اس قصہ کو بیان کیا تو انھوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔ اور بعض اطباء جن میں ایک کافر ذمی تھاجب اس سے یہ ماجرا نقل کیا تو اس نے میرے پاس آکر بیماری کو چیک کیا اور اسی وقت مسلمان ہو گیا اور کلمہ پڑھ لیا۔