اے خدائے علی عظیم
يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ
اے رحمن و رحیم ،
يَا سَمِيْعَ الدَّعَوَاتِ
اے دعاؤں کے سننے والے
يَا مُعْطِىَ الْخَيْرَاتِ
نیکیوں کے عطا کرنے والے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَعْطِنِىْ مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ
اور دنیا و آخرت کی وہ تمام نیکیاں مجھے عطا فرما جس کا تو اہل ہے
وَاصْرِفْ عَنِّىْ مِنْ شَرِّ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ
اور ان تمام برائیوں کو مجھ سے دور کر دے جس طرح تو دور کرنے کا اہل ہے۔
وَ اَذْهِبْ عَنِّیْ هٰذَا الْوَجَعَ۔
خصوصیت کے ساتھ میری اس بیماری سے مجھے نجات عطا فرما۔
اور اس درد کو نام لے۔
فَاِنَّهُ قَدْ غَاظَنِىْ وَ اَحْزَنَنِىْ۔
کیوں کہ وہ مجھے تکلیف دیتا ہے اور غمگین کرتا ہے۔
اور دعا میں روئے اور گڑ گڑائے۔
انشاء اللہ دعا جلد قبول ہو گی۔
اور عدۃ الداعی میں حضرت جعفر صادقؑ سے نقل کیا گیا ہے کہ بیماری میں زیرِ آسمان جا کر ہاتھوں کو بلند کر کے کہو:۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَيَّرْتَ اَقْوَامًا فِىْ كِتَابِكَ
خدایا تو نے اپنی کتاب میں بہت سی قوموں کی سرزنش کی ہے
فَقُلْتَ :(قُلِ ادْعُوْا الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُوْنِهِ
یہ کہہ کر کہ بلاؤ۔۔۔۔ میرے علاوہ جو تمھارے کوئی اولیاء ہوں
فَلَا يَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَلَا تَحْوِيْلًا
کہ تم سے کسی مصیبت کو دور نہیں کر سکتے نہ تمھارے حالات کو بدل سکتے ہیں ۔
فَيَا مَنْ لَا يَمْلِكُ كَشْفَ ضُرِّىْ وَ لَا تَحْوِيْلَهُ عَنِّىْ اَحَدٌ غَيْرُهُ
اے وہ خدا کہ جس کے علاوہ کوئی نہ برائیوں کو دور کر سکتا ہے اور نہ حالات بدل سکتا ہے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما،
وَاكْشِفْ ضُرِّىْ
میرے رنجِ غم کو دور فرما
وَحَوِّلْهُ اِلٰى مَنْ يَّدْعُوْ مَعَكَ اِلٰهًا اٰخَرَ
اور میرے حالات کو بہترین حالات کی طرف موڑ دے
فَاِنِّىْ اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ غَيْرُكَ۔
اس لیے کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے ۔
اور روایت میں ہے کہ مومن کو جو بیماری بھی ہو گئی ہو وہ درد کو جگہ پر ہاتھ پھیر کر خلوص نیت کے ساتھ یہ دعا پڑھے:۔
وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَاۤءٌ وَ رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِيْنَ
اور جو نازل کیا گیا قرآن سے اور وہ مومنین کے لیے شفا و رحمت ہے
وَلَا يَزِيْدُ الظَّالِمِيْنَ اِلَّا خَسَارًا۔
اور ظالمین کے لیے خسارہ میں اضافہ کےعلاوہ کچھ نہ ہوگا
انشاء اللہ شفا حاصل ہو گی چاہے وہ جیسا بھی مرض ہو جس کے مصداق خود آیت میں موجود ہے کہ :۔ شِفٰآءُ وَ رَحْمَۃٌ لِلْمُوْمِنِیْنَ"