EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دانتوں کے درد کا تعویذ
حضرت امام صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ اس دانت پر ہاتھ رکھ کر حمد و توحید اور انّا انزلناہُ پڑھنے کے بعد یہ آیت مبارکہ پڑھے۔
وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً
اور تم دیکھو گے تو سمجھو گے کہ جیسے پہاڑ اپنی جگہ پر جامد ہیں
وَ هِىَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ
حالانکہ یہ بادلوں کی طرح چل رہے ہوں گے
صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِىْ اَتْقَنَ كُلَّ شَيْئٍ
یہ اس خدا کی صنعت ہے جس نے ہر چیز کو محکم بنایا ہے
اِنَّهُ خَبِيْرٌ بِمَا تَفْعَلُوْنَ۔
اور وہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے
اور حضرت امیرالومنین علیہ السلام سےمنقول ہے کہ جائے سجدہ پر ہاتھ پھیر کر اسے درد والے دانت پر پھیر دے اور کہے:۔
بِسْمِ اللّٰهِ
خدا کے نام کے ساتھ
وَالشَّافِىْ اَللهُ
اور اللہ شفا دینے والا ہے
وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
اور نہیں کوئی طاقت و قوّت
الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے۔
مجرّب تعویذ برائے دردِ دندان دانت کا درد
سورۂ حمد اور قل اعوذ بربّ الناس، قل اعوذ برب الفلق اور قل ھو اللہ پڑھے اور ہر سورۂ کو :۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
سے شروع کرے اور قل ھو اللہ کےبعد کہے:۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
وَ لَهُ مَا سَكَنَ فِى اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
اللہ ہی کے لیے شب و روز ساکن ہے۔
وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
وہ خدائے سمیع و علیم ہے۔
قُلْنَا يَا نَارُ كُوْنِىْ بَرْدًا
اس کا حکم ہے اے آگ سرد ہوجا
وَ سَلَامًا عَلٰى اِبْرَاهِيْمَ
اور ابراہیمؑ کے لیے سلامتی بن جا۔
وَ اَرَادُوْا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْاَخْسَرِيْنَ
لوگوں نے ان کے لیے مکر کرنا چاہا اللہ نے ان کو خسارہ والا بنادیا
نُوْدِىَ اَنْ بُوْرِكَ مَنْ فِى النَّارِ وَ مَنْ حَوْلَهَا
اور آواز دی کہ برکت اسی کے لیے جو اس آگ کے اطراف میں ہے۔
وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جو رب العالمین ہے۔
پھر کہے:۔
اَللّٰهُمَّ يَا كَافِيًا مِّنْ كُلِّ شَيْئٍ
اے ہر شئی کے کفایت کرنے والے
وَ لَا يَكْفِىْ مِنْكَ شَيْئٌ
اور اس کے مقابلے میں کوئی چیز باقی نہیں ہے۔
اِكْفِ عَبْدَكَ وَابْنَ اَمَتِكَ
اپنے بندے اپنی کنیز کے فرزند کے لیے کافی ہوجا
مِنْ شَرِّ مَا يُخَافُ وَ يُحْذَرُ
ہر اس چیز کے شر سے جس کا خوف اس کے دل میں ہے
وَ مِنْ شَرِّ الْوَجَعِ الَّذِىْ يَشْكُوْهُ اِلَيْكَ۔
اور ہر اس درد سے جس کی فریاد لے کر تیری بارگاہ میں حاضر ہوا ہے۔
روایت میں ہے کوئی چھری یا کھجور کا پتہ لے کر جس جگہ درد ہو اس پر پھیرے اور سات مرتبہ کہے:۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
اللہ کے نام سے اللہ کے سہارے سے۔
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ
محمدؐ اللہ کے رسول ہیں
وَ اِبْرَاهِيْمُ خَلِيْلُ اللّٰهِ
ابراہیمؑ خلیل ہیں۔
اُسْكُنْ بِالَّذِىْ سَكَنَ لَهُ مَا فِى اللَّيْلِ وَ النَّهَارِ بِاۤءِذْنِهِ
اے درد ٹھہر جا اس کے نام پر جس کے لیے شب و روز ٹھہرے ہوئے ہیں
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌ۔
اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اور روایت میں ہے کہ کوئی لکڑی یا لوہا درد والے دانت پر رکھے اور اس کو اپنی طرف سات مرتبہ کھینچے اور پڑھے:۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
اَلْعَجَبُ كُلُّ الْعَجَبِ
عجب اور مکمل عجب
دُوْدَةٌ تَكُوْنُ فِى الْفَمِ
ایک کیڑا دہن کے اندر پیدا ہوجائے
تَاْكُلُ الْعَظْمَ
جو ہڈّی کھا جائے،
وَ تُنْزِلُ الدَّمَ
خون بہادے
اَنَا الرَّاقِىْ
جب کہ
وَ اللّٰهُ الشَّافِىْ وَ الْكَافِىْ
خدائے کافی و شافی موجود ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں۔
وَالْحَمْدُلِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
ساری حمد اسی کے لیے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے
وَ اِذْ قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادَّارَ اْتُمْ فِيْهَا
اور جب بنی اسرائیل نے کسی کو بے گناہ قتل کیا
وَاللهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ۔
تو پروردگار عالم نے اس کے راز کو فاش کردیا۔
فَقُلْنَا اضْرِبُوْهُ بِبَعْضِهَا
تو ہم نے کہا کہ مقتول کو گائے کے ٹکڑے سے مس کردو
كَذَالِكَ يُحْيِيْ اللهُ الْمَوْتَيٰ
خدا اسی طرح مردوں کو زندہ کرتا ہے
وَيُرِيْكُمْ اٰيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۔
اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے کہ شاید تمہیں عقل آجائے
سات مرتبہ اس کا نجام دے۔