EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
آنکھ کے درد
کثیر روایات میں ہے کہ نماز صبح اور مغرب کے بعد پڑھے:۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَيْكَ
خدایا میں تجھ سے محمدؐ و آل محمدؐ کے حق کا
اَنْ تُصَلِىَّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں تو ان پر رحمت نازل فرما۔
وَّ اَنْ تَجْعَلَ النُّوْرَ فِىْ بَصَرِىْ
میری بصارت میں نور،
وَالْبَصِيْرَةَ فِىْ دِيْنِىْ
میرے دین میں بصیرت،
وَ الْيَقِيْنَ فِىْ قَلْبِىْ
میرے دل میں یقین،
وَالْاِخْلَاصَ فِىْ عَمَلِىْ
اور میرے عمل میں اخلاص،
وَ السَّلَامَةَ فِىْ نَفْسِىْ
میرے نفس میں سلامتی،
وَ السَّعَةَ فِىْ رِزْقِىْ
میرے رزق میں وسعت عطا فرما
وَ الشُّكْرَ لَكَ اَبَدًا مَّا اَبْقَيْتَنِىْ۔
اور مجھے تمام زندگی شکر کی توفیق عطا فرما
بزنطی نے یونس بن طبیان سے روایت کی ہے کہ ہم حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھے تو دیکھا کہ آپ کی آنکھ میں سخت درد ہے جس کی وجہ سے ہم کو بہت افسوس تھا لیکن دوسرے دن جب ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو دیکھا کہ اب آنکھ میں کوئی درد نہیں ہے اور بالکل ٹھیک ہے۔ عرض کی ہم آپؑ پر قربان۔ کیا آپؑ نے آنکھ کا کسی چیز سے علاج کیا ہے؟ فرمایا کہ ہاں اس کے کچھ علاجوں میں سے ایک علاج تعویذ ہے اور ہم نے وہ تعویذ لکھ لیا جو یہ ہے۔
اَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کی عزّت کی،
وَ اَعُوْذُ بِقُوَّةِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کی قوّت کی،
وَ اَعُوْذُ بِقُدْرَةِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کی قدرت کی،
وَ اَعُوْذُ بِنُوْرِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کے نور کی،
وَ اَعُوْذُ بِعَظَمَةِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کی بزرگی کی،
وَ اَعُوْذُ بِجَلَالِ اللّٰهِ
خدا کے دبدبے کی،
وَ اَعُوْذُ بِجَمَالِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کی زیبائی کی،
وَ اَعُوْذُ بِبَهَاۤءِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کی تابانی کی
وَ اَعُوْذُ بِجَمْعِ اللّٰهِ
اور پناہ لیتا ہوں خدا کے سب کچھ کی
وَ اَعُوْذُ بِعَفْوِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کے درگزر کی،
وَ اَعُوْذُ بِغُفْرَانِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کی بخشش کی،
وَ اَعُوْذُ بِرَسُوْلِ اللّٰهِ
پناہ لیتا ہوں خدا کے رسولؐ کی،
وَ اَعُوْذُ بِالْاَئِمَّةِ
اور ائمہؑ کی پناہ لیتا ہوں۔
عَلٰى مَا تَشَاۤءُ
اس پر کہ جو تکلیف
مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ
محسوس کرتا ہوں پناہ لیتا ہوں
اَللّٰهُمَّ رَبَّ الْمُطِيْعِيْنَ۔
اے اللہ ! اطاعت گزاروں کے رب کی۔
ایک اور تعویذ برائے دردِچشم
دردِ چشم کے لئے ہی وارد ہوا ہے کہ اس پر آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کرے اور دل میں اس کے ختم ہونے کی امید رکھے ۔
اور اگر اس سے پہلے آنکھ پر ہاتھ رکھ کر کہے:۔
اُعِيْذُ نُوْرَ بَصَرِىْ
میں اپنی آنکھوں کے نور کو
بِنُوْرِاللّٰهِ الَّذِىْ لَايُطْفَاۤءُ۔
خدا کے نور کی پناہ میں دیتا ہوں جو بجھتا نہیں۔
تو روایت میں ہے کہ یہ آنکھ کے ضعف کے لئے بھی مفید ہے۔
ضعفِ چشم کا تعویذ
ضعفِ چشم کے لئے وارد ہوا ہے کہ آیت نور کو مکرر کسی برتن پر لکھے اور اسے پانی سے دھولے اور اس پانی کو کسی شیشی میں رکھ کر سلائی سے اپنی آنکھ میں لگائے۔
آیتِ نور یہ ہے:۔
اَللهُ نُوْرُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ
ﷲ آسمانوں اور زمین کا نور ہے
مَثَلُ نُوْرِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ
اس کے نور کی مثال اس طاق کی ہے جس میں چراغ ہو
اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍ ۖ
اور چراغ شیشہ کی قندیل میں ہو
اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ
اور قندیل ایک جگمگاتے ستارے کے مانند ہو
يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُوْنَةٍ
جو زیتون کے بابرکت درخت سے روشن کیا جائے
لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ
جو نہ مشرق والا ہو نہ مغرب والا
يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيْءُ
اور قریب ہے کہ اس کا روغن بھڑک اٹھے
وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۚ
چاہے اسے آگ مس بھی نہ کرے
نُّوْرٌ عَلَىٰ نُوْرٍ ۗ
یہ نور بالائے نور ہے
يَهْدِي اللهُ لِنُوْرِهِ مَنْ يَّشَاۤءُ ۚ
اور اللہ اپنے نور کے لئے جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے
وَيَضْرِبُ اللهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ ۗ
اور اسی طرح مثالیں بیان کرتا ہے
وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ۔
اور وہ ہر شئے کا جاننے والا ہے
اور روایت میں ہے کہ جو شخص قرآن کو دیکھ کر پڑھے گا تو وہ اپنی آنکھ سے فائدہ اٹھائے گا۔
اور یہ بھی روایت ہے کہ جو شخص ہر روز کہے :۔
فَجَعَلْنَاهُ سَمِيْعًا بَصِيْرًا۔
پس ہم نے اُسے سننے دیکھنے والا بنایا
اس کی آنکھیں آفات سے سالم رہیں گی۔ شیخ کفعمیؒ نے فرمایا ہے کہ آنکھ کے درد اور اعضاء کے تمام دردوں کے لئے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے توسل کرنے کا تجربہ موجود ہے۔