فضیلت اسفند
حضرت رسولؐ اکرم سے منقول ہے کہ اسفند کے درخت کے ہر پتّے اور دانہ پر ایک ملک معین ہے جو اُن کے ساتھ رہتا ہے جب تک بوسیدہ نہ ہو جائے۔ اس کی جڑ اور شاخیں غم اور جادو کو ختم کر دیتی ہیں اور اس کے دانے میں ستّر بیماریوں کی شفا ہے لہٰذا اسفند اور کندر سے علاج کرو ۔
مِرگی کا تعویذ
اور حضرت امام رضا علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپؑ نے ایک بیہوش شخص کو دیکھا تو آپؑ نے پانی کا برتن منگایا اور پر حمد و معوذتین سورۂ ناس و سورۂ فلقپڑھ کر پھونک دیا۔ پھر آپؑ نے حکم دیا کہ وہ پانی اس کے سر اور چہرہ پر ڈال دیا جائے جس سے اسے ہوش آ گیا اور آپؑ نے فرمایا کہ اب دوبارہ تمہیں ہرگز یہ بیماری لاحق نہ ہوگی ۔
بُرے جنات سے دفیعہ کا طریقہ کار
رسولؐ اکرم سے روایت ہے کہ اگر جنات کوئی پتھر پھینکیں تو اس پتھر کو اٹھا کر اسی طرف پھینک دو اور یہ دعا پڑھو:۔
مجھے اللہ کافی اور بہت ہے
وَ سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ دَعَا
خدا نے اس کی سنی
لَيْسَ وَرَاۤءَ اللّٰهِ مُنْتَهٰى۔
جس نے اُسے پکارا اور خدا سے بلند تر کی کوئی حد نہیں
اور جنات کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے گھر کے اندر مرغیاں کبوتر اور بکری پالنا بھی فائدہ مند ہے۔
اور سفر و بیابان اور خطرناک مقامات پر جنات کے شر سے محفوظ رہنے کےلئے حضرت امام صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ ہاتھ کو سر پر رکھے اور بلند آواز سے پڑھے:۔
اَفَغَيْرَ دِيْنِ اللّٰهِ يَبْغُوْنَ
کیا وہ دین کے سوا کوئی دین تلاش کرتے ہیں
وَ لَهُ اَسْلَمَ مَنْ فِى السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
جب کہ آسمانوں اور زمین کے رہنے والے
طَوْعًا وَ كَرْهًا
چاہتے ہوئے نہ چاہتے ہوئے
وَّ اِلَيْهِ يُرْجَعُوْنَ۔
اس کے آگے جھکے ہوئے ہیں اور اسی طرف پلٹیں گے
اور بیابان اور وحشت ناک او ہولناک جگہوں کے لئے وارد ہوا ہے کہ بلند آواز سے اذان کہو۔