EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
فضیلت آیة الکرسی بعد از نماز
اور معتبر سند کے ساتھ حضرت امام موسیٰ کاظمؑ سے منقول ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا اس کو کوئی کیڑا اور جانور ضرر نہیں پہنچا سکتا۔
دوسری معتبر حدیث میں ہے کہ رسولؐ خدا نے فرمایا کہ اے علیؑ ہر واجب نماز کے بعد آیۃ الکرسی کی ضرور تلاوت کیا کرو کہ پیغمبر، صدیق یا شہید کے علاوہ کوئی بھی اس کی پابندی نہیں کر سکتا ہے۔
اور رسولؐ اکرم سے ہی روایت ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا، موت کے علاوہ اس کے لئے جنت میں داخل ہونے سے کوئی شئے مانع نہیں ہو سکتی ہے
اور دوسری روایت میں ہے کہ جو شخص واجب نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا اس کی نماز قبول ہو گی اور وہ خدا کی امان میں رہے گا اور خدااس کو گناہوں اور بلاؤں سے محفوظ کر دے گا۔