حمد ہے خداکے لیے جو بلند ہوا توغالب رہا
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ بَطَنَ فَخَبَرَ
حمد ہے خدا کے لیے جو پوشیدہ ہے تو باخبر ہے
وَالْحَمْدُلِلّٰهِ الَّذِىْ مَلَكَ فَقَدَرَ
حمد ہے خدا کے لیے جو مالک ہے تو قدرت رکھتا ہے
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ يُحْيِىْ الْمَوْتىَ
اور حمد ہے خدا کے لیے جو مردوں کو زندہ کرتا ہے
وَ يُمِيْتُ الْاَحْيَاۤءَ
اور زندوں کو موت دیتا ہے
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ۔
اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے آج ہی بطن مادر سے دنیا میں آیا ہے۔ یہ روایت شیخ صدوقؒ اور شیخ طوسیؒ نے بھی نقل کی ہے۔
عدۃ الداعی میں حضرت امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ یہ مختصر ترین چیز ہے جس سے حمد خدا کی جا سکتی ہے۔
لیکن اس روایت میں دوسری حمد تیسری حمد تیسری حمد کے بعد ہے۔
۲حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ رسولؐ خدا اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تھے تو آیۃ الکرسی پڑھ کر یہ کہتے تھے۔
بِسْمِ اللّٰهِ
خدا کے نام سے
اٰمَنْتُ بِاللّٰهِ
میں خدا پر ایمان لایا ہوں
وَ كَفَرْتُ بِالطَّاغُوْتِ
اور طاغوت کا انکار کیا ہے
اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِىْ فِىْ مَنَامِىْ وَ فِىْ يَقَظَتِىْ۔
اے معبود! تو نیند اور بیداری میں میری حفاظت فرما ۔
۳مفصل بن عمر سے منقول ہے کہ حضرت امام صادقؑ نے مجھ سے فرمایا کہ اگر تمہارے لئے ممکن ہو تو رات سے پہلے ہی خود کو گیارہ حروف سے تعویذ کرلو۔ میں نے عرض کی کہ وہ کیا ہیں؟ فرمایا کہو:
اَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی عزّت،
وَ اَعُوْذُ بِقُدْرَةِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی قدرت،
وَ اَعُوْذُ بِجَلَالِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کے جلال،
وَ اَعُوْذُ بِسُلْطَانِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی سلطنت،
وَ اَعُوْذُ بِجَمَالِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کے جمال،
وَ اَعُوْذُ بِدَفْعِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی طاقت،
وَ اَعُوْذُ بِمَنْعِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی جمع،
وَ اَعُوْذُ بِجَمْعِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی منع،
وَ اَعُوْذُ بِمُلْكِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کے ملک،
وَ اَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کی عظمت،
وَ اَعُوْذُ بِرَسُوْلِ اللّٰهِ
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ کے رسولؐ کی،
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ بَرَءَ وَ ذَرَءَ۔
تمام مخلوقات کے شر سے۔
۴حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جو شخص اپنے بستر پر جاتے ہوئے سو۱۰۰؍ مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھے گا اس کے پچاس سال کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔
اور آپؑ ہی سے روایت ہے کہ جو شخص اپنے بستر جاتے ہوئے قل یا ایہا الکٰفرون اور قل ھو اللہ پڑھے خداوند عالم اس کے لئے شرک سے بیزاری لکھ دے گا۔
۵حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ حضرت رسولؐ اکرم نے فرمایا کہ جو شخص نمازِ شب کے لئے بیدار ہونا چاہے۔ بستر پر لیٹنے کے بعد کہے:
اَللّٰهُمَّ لَاتُؤْمِنِّىْ مَكْرَكَ
اے معبود! تو مجھے اپنی تدبیر سے بے خوف نہ ہونے دے
وَلَاتُنْسِنِىْ ذِكْرَكَ
اپنا ذکر فراموش نہ کرا
وَلَا تَجْعَلْنِىْ مِنَ الْغَافِلِيْنَ
اور مجھے غافلوں میں سے قرار نہ دے
اَقُوْمُ سَاعَةَ كَذَا وَ كَذَا۔
کہ میں فلاں فلاں وقت جاگ اٹھوں ۔
تو جب یہ کہے گا خداوند عالم ایک فرشتہ معین کر دے گا جو اسے عین وقت پر بیدار کر دے گا۔
۶حضرت امام جعفر صادقؑ ہی سے مروی ہے کہ جب تم سے کوئی رات کو نیند سے بیدار ہو تو یہ پڑھے: وہ یہ الفاظ کہے گا تو بیشک خداوند عالم فرمائے گا میرے بندے نے سچ کہا ہے اور شکر ادا کیا ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ النَّبِيْيِّنَ
پاک ہے اللہ جو نبییوں کا رب ہے
وَ اِلٰهِ الْمُرْسَلِيْنَ
رسولوں کا معبود
وَ رَبِّ الْمُسْتَضْعَفِيْنَ
اور دبے ہوئے لوگوں کا پالنے والا،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ يُحْيِى الْمَوْتٰى
حمد ہے خدا کے لیے جو مردوں کو زندہ کرتا ہے
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّشَىْءٍ قَدِيْرٌ
اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
۷عبدالرحمٰن بن حجاج سے روایت ہے کہ حضرت امام صادقؑ جب رات کے آخری حصہ میں نیند سے بیدار ہوتے تھے تو آواز کو اتنا بلند کرتے کہ گھر والے سن لیتے اور فرماتے تھے:
اَللّٰهُمَّ اَعِنِّىْ عَلٰى هَوْلِ الْمُطَّلَعِ
اے معبود! پیش آئے ہوئے خطرات میں مدد فرما
وَ وَسِّعْ عَلَىَّ ضِيْقَ الْمَضْجَعِ
میری قبر کی تنگی کو کشادگی میں بدل دینا
وَارْزُقْنِىْ خَيْرَ مَا قَبْلَ الْمَوْتِ
اور موت سے پہلے مجھے بھلائی عطاکرنا
وَارْزُقْنِىْ خَيْرَ مَا بَعْدَ الْمَوْتِ۔
اور موت کے بعد بھی بھلائی نصیب فرمانا۔