EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
چند حرزوں و تعویذات کا ذکر
اس فصل میں پانچ چیزوں کا ذکر ہو گا ۱ ایک شخص نے حضرت امام جعفر صادقؑ سے وحشت اور خوف کی شکایت کی تو آپؑ نے فرمایا کہ کیا تمہیں ایسی چیز تعلیم دے دوں کہ اگر تم اسے پڑھ لو تو کبھی وحشت زدہ نہ ہو گے:
بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
اللہ کے نام اور اس کی ذات کا سہارا
وَ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ
اور اسی پر اعتبار اعتماد ہے ۔
اِنَّهُ مَنْ يَتَوَكَّلُ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهُ
جو اس پر اعتماد کرے گا اس کے لیے کافی ہوگا۔
اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهِ
وہ اپنے امر کو آخری منزل تک پہنچانے والا ہے ۔
قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَيْئٍ قَدْرًا
اس نے ہر چیز کے لیے حد معیّن کر دی ۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِىْ فِى ْكَنَفِكَ وَ فِىْ جِوَارِكَ
خدایا اپنے سایہ میں اپنی پناہ میں
وَاجْعَلْنِىْ فِىْ اَمَانِكَ وَ فِىْ مَنْعِكَ۔
اور اپنے امان میں قرار دے دے
روایت میں ہے کہ ایک شخص نے اس دعا کو مسلسل تیس سال تک پڑھا۔ ایک شب ترک ہوگئی تو اسے بچھو نے ڈنک مار دیا۔
۲روایت میں ہے کہ جو کسی مقام پر تنہا رات گذارے اسے چاہیئے کہ آیۃ الکرسی اور یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰهُمَّ اٰنِسْ وَحْشَتِىْ
اے معبود! تو تنہائی میں میرا رفیق بن
وَ اٰمِنْ رَوْعَتِىْ
اور میرا خوف دور کردے
وَ اَعِنِّىْ عَلٰى وَحْدَتِىْ۔
اور اس تنہائی میں میری مدد فرما۔
۳حضرت رسولؐ اکرم نے امام حسنؑ و حسینؑ کو ان کلمات سے تعویذ کیا تھا۔
اُعِيْذُ كُمَا بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّةِ
میں نے تم دونوں کے کامل کلمات کی پناہ میں
وَاَسْمَاۤئِهِ الْحُسْنٰى كُلِّهَا عَآمَّةً
اور اس کے سبھی بہترین ناموں کی پناہ ہمیں دی
مِنْ شَرِّ السَّآمَّةِ وَالْهَآمَّةِ
عموماً ہر ڈسنے والے اور کاٹ کھانے والے سے
وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ عَيْنٍ لَآمَّةٍ
بُری نظر ڈالنے والی ہر آنکھ کے شر سے
وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۔
اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
پھر آپؑ نے فرمایا کہ حضرت ابراہیمؑ جناب اسماعیلؑ و اسحاقؑ کے لئے اسی طرح تعویذ کرتے تھے۔