EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
خواص بعض سور ور آیات
یہ باب چالیس امر پر مشتمل ہے:
۱شیخ کلینیؒ نے اصول کافی میں حضرت امام محمد باقرؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص مسحبات یعنی سورۃحدید و حشر، صف، جمعہ و تغابن و اعلیٰ کو سونے سے پہلے پڑھ لے گا وہ جب تک قائم آلِ محمدؑ کو نہ دیکھ لےگا اسے موت نہ آئے گی اور اگر مر بھی گیا تو پیغمبرؐ اکرم کے جوار میں جگہ پائے گا۔