EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
خواص سورہ توحید
۴شیخ کلینیؒ نے ہی امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ میرے والد فرماتے تھے کہ قل ھو اللہ احد تہائی ۳؍۱ قرآن ہے اور قل یا ایہاالکٰفرون چوتھائی ۴؍۱ قرآن ہے۔
۵حضرت موسیٰ کاظمؑ سے منقول ہے کہ جو شخص سونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ لے وہ فالج سے نہ گھبرائے اور اگر نماز کے بعد پڑھ لے تو اسے کوئی زہر نقصان نہ پہنچا سکے گا۔
اور فرمایا کہ جو شخص کسی ظالم و جابر کے پاس جانے سے پہلے قل ھواللہ پڑھے گا تو عالم اس سورۂ کی برکت سے اسے اس کے شر سے محفوظ رکھے گا اور اس کے سامنے، پیچھے اور دائیں بائیں ہر طرف سے اس کی حفاظت کرے گا اور جو شخص بھی ایسا کرے گا خداوند عالم اسے خیر عطا کرے گا اٍور اسے ہر شر سے محفوظ رکھے گا۔
اور دیکھو جب بھی تم کسی چیز سے خوفزدہ ہو تو کسی بھی جگہ قرآنِ مجید کی سو ۱۰۰؍ آیات کی تلاوت کر لو اور اس کے بعد تین مرتبہ کہو :
اَللّٰهُمَّ اكْشِفْ عَنِّى الْبَلَاۤءَ
اے معبود! میری مصیبت دور کردے!
۶شیخ کلینیؒ نے امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص ھی خداوند عالم اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیئے کہ ہر واجب نماز کے بعد قل ھو اللہ پڑھنا ترک نہ کرے اور جو شخص بھی اسے پڑھے گا خداوند عالم اس کے لئے دنیا و آخرت کی نیکیاں جمع کر دے گا اور اسے، اس کے والدین اور ان کی اولاد کو بخش دے گا۔
۷امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ جو شخص سورۂ الھاکم التکاثر کو سونے سے پہلے پڑھ لے گا تو اسے عذاب قبر سے محفوظ رکھا جائے گا۔