EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
خواص سورہ حمد وغیرہ
۸امام جعفر صادقؑ سے یہ بھی روایت ہے کہ اگر سورۂ حمد کو کسی مردے پر ستّر مرتبہ پڑھ دیا جائے اور اس کی روح واپس آجائے تو اس میں کوئی تعجب نہیں ہونا چاہیئے۔
۹حضرت موسیٰ بن جعفرؑ سے روایت میں بچوں کے لئے ہر شب مندرجہ ذیل چیزوں کے پڑھنے کی بہت ساری خصوصیات ذکر کی گئی ہیں۔ تین بار قل اعوذ برب الفلق، تین بار قل اعوذ برب الناس۔ سو ۱۰۰؍ مرتبہ سورۂتوحید اور اگر نہ پڑھ سکے تو پچاس مرتبہ، کہ اگر اس کو پابندی سے پڑھتا رہے گا تو وفات تک بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔
۱۰شیخ کلینیؒ نے ہی امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ آپ نے مفضل سے فرمایا کہ اے مفضل خود کو لوگوں سے محفوظ رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور قل ھو اللہ کو اپنے دائیں بائیں۔ سامنے، پیچھے، سر کے اوپر اور پیروں کے نیچے پڑھ کر دم کر دے ۔
اور جب کسی ظالم و جابر بادشاہ کے پاس جاؤ تو جب اس پر نظر پڑے تو تین بار اس کی تلاوت کر لو اور اپنے بائیں ہاتھ کی مٹھی بند کر لیں کہ جن انگلیوں سے شمار کیا ہے جب تک اس کے پاس سے واپس نہ آجائے انھیں اسی طرح بند رکھے یا بعض لوگوں کی بنا پر جب تک اس کے پاس سے واپس نہ آ جائے سورۂ کی تلاوت ختم نہ کرے۔