EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
آداب بیت الخلاء
جب نماز پڑھنا چاہو اور تمہیں بیت الخلاء جانے کی حاجت محسوس ہو تو پہلے اس سے فارغ ہو لو۔ بیت الخلاء کے آداب بہت زیادہ ہیں مگر یہاں صرف ان کا خلاصہ بیان کیا جا رہا ہے۔
ایک یہ کہ داخل ہوتے وقت پہلے بایاں پیر رکھے اور یہ کہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ وَبِاللّٰهِ
خدا کے نام اور خدا کی ذات کے ذریعے
اَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الرِّجْسِ النَّجِسِ
خدا کی پناہ لیتا ہوں ناپاک غلیظ،
الْخَبِيْثِ الْمُخْبِثِ
گندے اور گندہ کرنے والے
الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ۔
دھتکارے ہوئے شیطان سے
اور جب کپڑے اتارے تو بسم اللہ کہے
اور ہر حال میں اپنی شرمگاہ کو جن کے لئے دیکھنا حرام ہے ان سے پوشیدہ رکھے اور روبقبلہ و پشت بقبلہ بیٹھ کر پیشاب یا پائخانہ نہ کرے
اور قضاء حاجت کے وقت کہے
اَللّٰهُمَّ اَطْعِمْنِىْ طَيِّبًا فِىْ عَافِيَةٍ
خدایا مجھے پاکیزہ غذا دے عافیت کے ساتھ
وَاَخْرِجْهُ مِنِّىْ خَبِيْثًا فِىْ عَافِيَةٍ۔
اور اسے جسم سے باہر نکال دے جب یہ خبیث ہو جائے اور وہ بھی عافیت کے ساتھ -
اور جب نگاہ اس غلاظت پر پڑے تو یوں کہے
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِى الْحَلَالَ
خدایا ہمیں رزق حلال عطا فرما
وَجَنِّبْنِى الْحَرَامَ۔
اور حرام سے پر ہیز کی توفیق دے ۔
اور استنجا کرنے سے پہلے استبرا کرے اور پانی پر نگاہ پڑے تو یہ دعا پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ جَعَلَ الْمَاۤءَ طَهُوْرًا
حمد ہے خدا کے لیے جس نے پانی کو پاکیزہ بنایا
وَلَمْ يَجْعَلْهُ نَجِسًا۔
اور اُسے ناپاک نہیں بنایا۔
استنجا کرتے وقت کہے
اَللّٰهُمَّ حَصِّنْ فَرْجِىْ وَاَعِفَّهُ
خدایا میری شرمگاہ کی حفاظت فرما، عفّت عطا فرما،
وَاسْتُرْ عَوْرَتِىْ
میری پردہ پوشی فرما
وَحَرِّمْنِىْ عَلَى النَّارِ۔
اور میرے جسم کو جہنّم پر حرام کردے۔
اور جب اپنی جگہ سے کھڑا ہو تو پیٹ پر دایاں ہاتھ پھیرے اور کہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ اَمَاطَ عَنِّىَ الْاَذَىٰ
ساری تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہم سے اذیّتوں کو دور کیا،
وَهَنَّاَنِىْ طَعَامِىْ وَشَرَابِىْ
کھانے پینے کو ہمارے لیے خوشگوار بنایا
وَعَافَانِىْ مِنَ الْبَلْوَىٰ۔
اور ہر بلا سے نجات دی۔
پھر بیت الخلاء سے باہر نکلتے ہوئے پہلے دایاں پیر باہر رکھے اور یہ دعا پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ عَرَّفَنِىْ لَذَّتَهُ
ساری تعریف اس اللہ کے لیے جس نے کھانے کی لذّت سے آشنا کیا۔
وَاَبْقَىٰ فِىْ جَسَدِىْ قُوَّتَهُ
اس کی طاقت کو جسم میں باقی رکھا
وَاَخْرَجَ عَنِّىْ اَذَاهُ
اور فاضل حصّہ کو با ہر نکال دیا۔
يَا لَهَا نِعْمَةً
کیا کہنا نعمت پروردگار کا،
يَا لَهَا نِعْمَةً
کیا کہنا نعمت الہی کا
يَا لَهَا نِعْمَةً
کیا خوب نعمت ہے۔
لَا يُقَدِّرُ الْقَادِرُوْنَ قَدْرَهَا۔
یہ وہ شئی ہے جس پر کوئی قادر نہیں ۔