EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
مختلف سورتوں اور آیتوں کے خواص
۱۳کلینیؒ نے امام باقرؑ سے روایت کی ہے کہ سورۂ ملک سورۂ مانعہ ہے یعنی وہ عذابِ قبر کو روک دیتا ہے۔
۱۴اور آپ ہی سے مروی ہے کہ ایک قرآن دریا میں گر گیا تھا تو جب دوبارہ ملا تو دیکھا کہ اس کے تمام کلمات مٹ گئے ہیں صرف یہ آیت باقی رہ گئی ہے:
اَلَاۤ اِلَى اللهِ تَصِيْرُا الْاُمُوْرِ۔
خبردار ہو کہ تمام معاملوں کی بازگشت ﷲ کی طرف ہے۔
۱۵شیخ کلینیؒ نے زرارہ سے روایت کہ ہے کہ قرآن مجید کو ماہِ رمضان کے درمیانی دس دنوں میں کھول کر اپنے سامنے رکھو۔
اور کہو:
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْۤ اَسْاَلُكَ بِكِتَابِكَ الْمُنْزَلِ‏ وَ مَا فِيْهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری اس کتاب منزل کے وسیلے سے اور جو کچھ اس میں ہے اس کے وسیلے سے۔
وَ فِيْهِ اسْمُكَ الْاَعْظَمُ الْاَكْبَرُ،وَ اَسْمَاۤؤُكَ الْحُسْنٰى
اس میں تیرا اسمِ اعظم بھی ہے اور تیرے بہترین نام بھی ہیں اور وہ سب کچھ ہے
وَ مَا يَخَافُ وَ يُرْجٰىۤ
جس سے انسان خوف زدہ ہوتا ہے یا جس سے امیدیں وابستہ کرتا ہے۔
اَنْ‏ تَجْعَلَنِىْ مِنْ عُتَقَاۤئِكَ مِنَ النَّارِ۔
میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ان لوگوں میں قرار دے جنھیں تو نے آتشِ جہنّم سے آزاد کیا ہے۔