تنگی نفس اور کھانسی دور کرنے کا دستور العمل
۲۱حدیث مین ہے کہ مفضل نے حضرت امام جعفر صادقؑ سے سانس کی تنگی کی شکایت کی اور عرض کی کہ اگر تھوڑا بھی چلتا ہوں تو میرا سانس پھول جاتا ہے اور بیٹھ جاتا ہوں۔ فرمایا کہ اونٹ کو پیشاب پیو ٹھیک ہو جائے گا۔
دوسری حدیث میں ہے ایک شخص نے آپ سے کھانسی کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا کہ تھوڑا سا انجدان رومی لے کر اتنی ہی مقدار میں مصری ملا کر اس کا سفوف تیار کر لو اور ایک یا دو دن کھا لو۔ اس شخص کا بیان ہے کہ میں نے ایک ہی دن کھایا تھا کہ مرض برطرف ہو گیا۔