رفع زردی صورت اور ورم کیلئے دستور العمل
۲۲حضرت امیرالمومنینؑ سے منقول ہے کہ حضرت عیسیٰؑ ایک شہر سے گذرے تو آپ نے دیکھا کہ اس شہر کے لوگوں کے چہرے زرد اور آنکھیں نیلی ہیں اور ان لوگوں نے آپ سے بیماری کی شدت اور کثرت کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا کہ تم لوگ گوشت کو بغیر دھوئے پکاتے ہو اور کوئی بھی جانور دنیا سے نہیں جاتا ہے مگر یہ وہ مجنب ہوتا ہے ۔جس کے بعد ان لوگوں نے کھانے ے پہلے گوشت کو دھونا شروع کر دیا اور وہ بیماری ختم ہو گئی۔
حضرت عیسیٰؑ دوسرے شہر گذرے تو دیکھا کہ ان کے دانت ٹوٹے ہوئے ہیں اور چہروں پر ورم ہے۔ فرمایا کہ سوتے ہوئے منھ کھلا رکھو اور اسے بند نہ کرو۔ انھوں نے ایسا ہی کیا تو وہ بیماری زائل ہوگئی۔