EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
زمانۂ غیبت کی دعا اور شیعہ کا امتحان
۳۲کلینیؒ وغیرہ نے روایت کی ہے حضرت امام صادق علیہ السلام نے زرارہ کو یہ دعا تعلیم دے کر فرمایا کہ غیبت اور امتحان کے دور میں شیعہ یہ دعاپڑھیں:
اَللّٰهُمَّ عَرِّفْنِىْ نَفْسَكَ
خدایا مجھے اپنی معرفت عطا کردے
فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِىْ نَفْسَكَ
اس لیے کہ تو اگر اپنے کو نہ پہچنوائے گا
لَمْ اَعْرِفْ نَبِيَّكَ
تو میں تیرے نبیؐ کو نہیں پہچان سکتا
اَللّٰهُمَّ عَرِّفْنِىْ رَسُوْلَكَ
اور خدایا اپنے نبیؐ کو پہچنوادے
فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِىْ رَسُوْلَكَ
اس لیے کہ اگر نبیؐ کو نہ پہچنوائے گا
لَمْ اَعْرِفْ حُجَّتَكَ
تو میں تیری حجّت کو نہیں پہچان سکتا۔
اَللّٰهُمَّ عَرِّفْنِىْ حُجَّتَكَ
خدایا اپنی حجّت کی معرفت عطا کردے
فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنِىْ حُجَّتَكَ
اس لیے کہ اگر تو اس کی معرفت نہ دے گا
ضَلَلْتُ عَنْ دِيْنِىْ۔
تو میں دین سے بہک جاؤں گا۔