EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
سونے سے پہلے کی دعا
عدۃ الداعی میں حضرت امیرا لمومنینؑ سے روایت ہے کہ جب تم سونے کا ارادہ کرو تو اپنے داہنے ہٍاتھ کو داہنے رخسار کے نیچے رکھ کر کہو: جو شخص اس کوسونے کے وقت پڑھے تو خدا اس کی حفاظت کرے گا چور، لوٗٹ، گھر کی خرابی سے اور ملائکہ اس کے لئے استغفار کریں گے۔
بِسْمِ اللهِ
اللہ کے نام کے سہارے
وَضَعْتُ جَنْبِىْ لِلّٰهِ
میں نے اپنے پہلو کو بستر سے لگایا ہے۔
عَلٰى مِلَّةِ اِبْرَاهِيْمَ
ابراہیمؑ کی ملّت،
وَ دِيْنِ مُحَمَّدٍ
پیغمبرؐ کے دین
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آلؑ پر
وَ وِلَايَةِ مَنِ‏ افْتَرَضَ اللهُ طَاعَتَهُ
اور ان لوگوں کی محبت پر جن کی اطاعت کو اللہ نے واجب کیا ہے
مَا شَاۤءَ اللهُ كَانَ
جو اللہ چاہتا ہے وہ ہوجاتا ہے
وَ مَا لَمْ يَشَأۤ لَمْ يَكُنْ۔
جو نہیں چاہتا وہ نہیں ہوسکتا ہے۔