EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
عقیق کی انگوٹھی کی فضیلت
۲۸ سید بن طاؤسؒ نے حضرت امام محمد باقرؑ سے روایت کی ہے جو شخص صبح کرے اور اس کے ہاتھ میں عقیق کی انگوٹھی ہو اور قبل اس کے کہ کسی پر نگاہ ڈالے اس نگینہ کے ہاتھ کی ہتھیلی کی طرف گھمائے اور اس کو دیکھے اور سورۂ انّا انزلناہُ آخر تک پڑھے۔ پس جب ایسا کرے گا تو خدا اس کا نگراں ہو گا اس روز تک ان سے نازل ہونے والے شر سے اور آسمان کی طرف جانے والے شر سے اور جو زمین پر اترتا ہے اور اس سے جو زمین سے نکلتا ہے اور وہ شخص خدا اور دوستانِ خدا کی حمایت میں ہوتا ہے شام تک۔
اٰمَنْتُ بِاللهِ وَحْدَهُ
میں ایمان رکھتا ہوں ﷲ پر
لَا شَرِيْكَ لَهُ
جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں
وَ كَفَرْتُ بِالْجِبْتِ وَ الطَّاغُوْتِ
انکار کرتا ہوں بت اور طاغوت کا
وَ اٰمَنْتُ بِسِرِّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ عَلَانِيَتِهِمْ
ایمان رکھتا ہوں آلِ محمدؐ کے پوشیدہ و نمایاں پر
وَ ظَاهِرِهِمْ وَ بَاطِنِهِمْ
ان کے ظاہر پر اور ان کے باطن پر
وَ اَوَّلِهِمْ وَ اٰخِرِهِمْ۔
ان کے اول پر اوران کے آخر پر۔