نسیان کے دور ہونے جانے کی دعا
۳۹شیخ کفعمیؒ نے کتاب جمع الشتات سے امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ جب تم چاہو کہ ہماری کسی حدیث کو نقل کرو اور شیطان اسے بھلا نہ سکے تو اپنے ہاتھ کو پیشانی پر رکھو اور کہو:
اللہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرمائے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْۤ اَسْاَلُكَ
خدایا میں تجھ ہی سے سوال کرتا ہوں
يَا مُذَكِّرَ الْخَيْرِ وَ فَاعِلَهُ،وَ الْاٰمِرَ بِهِ
کہ تو خیر کا یاد دلانے والا، خیر کا انجام دینے والا اور خیر کا حکم دینے والا ہے۔
ذَكِّرْنِىْ مَاۤ اَنْسَانِيْهِ الشَّيْطَانُ
تو مجھے ان چیزوں کو یاد دلا دے جنھیں شیطان بھلانا چاہتا ہے۔
اور کتاب من لا یحضر الفقیہ میں حضرت صادقؑ سے منقول ہے کہ جس کو نماز میں زیادہ سہو ہوتا ہو تو خلوت بیتُ الخلاء میں داخل ہونے کے وقت پڑھے:
بِسْمِ اللهِ
خدا کے نام سے
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الرِّجْسِ النَّجِسِ
خدا کی پناہ لیتا ہوں پلید نجس
الْخَبِيْثِ الْمُخْبِثِ
خبیث آلودہ کرنے والے
الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ۔
دھتکارے ہوئے شیطان سے۔