EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
قوت حافظہ کی دوا اور دعا
مؤلف کہتا ہے کہ جو شخص اپنے حافظہ کو زیادہ کرنا چاہے تو وہ مسواک کرے روزہ رکھے قرآن پڑھے خاص طور پر آیۃ الکرسی پڑھے اور ناشتہ میں برابر منقّیٰ کھائے خاص طور پر اگر سرخ منقیٰ اور اکیس ؍۲۱دانہ ہو تو حافظہ کے لئے مفید ہے۔
اور حلوہ کھانا اور گردن کے قریب کا گوشت کھانا اور شہد اورمسور بھی حافظہ کا ذمہ دارہے۔
اور منقول ہے وہ دوا جو تجربہ میں آ چکی ہے کہ کندر و، شکر اور سعد کو مساوی وزن کے ساتھ کوٗٹ لیں اور سفوف کو دس روز پانچ درہم بھر کھائیں لیکن تین روز پے در پے کھائیں اور پانچ روز ترک نہ کریں اور اسی طرح کہا ہے کہ روزانہ نمازِ صبح کے بعد کلام کرنے سے قبل پڑھے:
اور نمازوں کے بعد دعاء پڑھے:
يَا حَىُّ يَا قَيُّوْمُ
اے زندہ! اے پائندہ!
فَلَا يَفُوْتُ شَيْئًا عِلْمُهُ،وَ لَا يَؤُدُهُ۔
جس کے علم سے کوئی چیز نکل نہیں پاتی نہ اسے تھکاتی ہے۔
اور وہ نمازیں پڑھیں جو دوسرے باب میں قوتِ حافظہ کے لئے منقول ہیں۔
سُبْحَانَ مَنْ لَا يَعْتَدِىْ عَلٰۤى اَهْلِ مَمْلَكَتِهِ‏۔۔۔
پاک ہے وہ اپنے زیرِ حکومت لوگوں پر زیادتی روا نہیں رکھتا۔۔۔۔