EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
جریدتین کی اہمیت
مناسب یہ ہے کہ احتضار کے وقت محتضر کے باطن قدم کو روبقبلہ کردیں اور ان کے پاس ایسا شخص ہو جو سورہ یسٓ و صافات کو پڑھے اور ذکرِ خدا کرے اور اس کو تلقین کرے شہادتین کی اور ایک ایک امام کی تلقین کرے اور کلمات فرج کی تلقین کرے اور وہ یہ ہیں۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ الْحَلِيْمُ الْكَرِيْمُ
کوئی خدا نہیں اس خدائے حلیم و کریم کے علاوہ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ الْعَلِىُّ الْعَظِيْمُ
کوئی خدا نہیں اس خدائے علی و عظیم کے علاوہ،
سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ
بے نیاز ہے وہ پروردگار جو ساتوں آسمان
وَ رَبِّ الْاَرَضِيْنَ السَّبْعِ
اور ساتوں زمینوں کا مالک ہے
وَ مَا فِيْهِنَّ وَ مَا بَيْنَهُنَّ
اور ان کے درمیان،
وَ مَا فَوْقَهُنَّ وَ مَا تَحْتَهُنَّ
ان کے اوپر نیچے جو کچھ بھی ہے
وَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
ان سب کا مالک ہے اور عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
ساری حمد اللہ کے لیے ہے جو رب العالمین ہے
وَالصَّلَوٰةُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهٖ الطَّيِبِيْنَ
اور اس کے پاس مجنب اور حائض موجود نہ رہیں
اور صلوات محمدؐ اور ان کی پاکیزہ اولاد کے لیے ہے۔