EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
غسل میت کے آداب
میت کو تین غسل دینا چاہیئے پہلا غسل آبِ سدر سے، دوسرا غسل آب کوفور سے، تیسرا غسل آبِ خالص سے اور غسل میّت کو طریقہ وہی ہے جو غسل جنابت کا ہے۔
ابتدا کریں تین مرتبہ میت کے ہاتھوں کو دھونے سے، پھر اس کی شرمگاہ کو دھوئیں اشارہ سے تین مرتبہ پھر اس کو بیری کے جھاگ سے اس کے گردن کا غسل تین مرتبہ کریں۔
پھر اسی طرح داہنی جانب اور پھر بائیں جانب اور اپنے ہاتھ کو میت کے پورے جسم پر کھینچے، یہ سب کا سب دھونا آب سدر سے ہونا چاہیئے ۔
پھر برتنوں کو دھوئے تا کہ سدر کا اثر ختم ہو جائے۔ پانی دوسرے برتن میں رکھ کر کافور ملائیں اور آبِ سدر کے غسل کی طرح آبِ کافور سے غسل دیں اور باقی پانی کو گرادیں اور اس کو دھو کر خالص پانی لیں اور تیسرا غسل خالص پانی سے دیں اور غسل دینے والا میت کے داہنی جانب کھڑا ہو اور جب بھی میت کے کسی عضو کا غسل کرے تو ’’عَفْواً عَفْواً کہے۔
عَفْوًا عَفْوًا
معافی ! معافی!
اور جب غسل سے فارغ ہو تو میت کے بدن کو خشک کرے صاف کپڑے سے اور غسل دینے والے پر اسی وقت یا بعد غسل کرنا واجب ہے اور مستحب سے غسل میت سے پہلے وضو کرنا۔