EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
قرضوں کی ادائیگی کی دعا
۹عیاشی نے عبداللہ بن سنان سے روایت کی ہے کہ میں حضرت امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں گیا۔
حضرت نے فرمایا کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں ایسی دعا کی تعلیم دوں کہ اگر تم اسے پڑھو تو خداوند عالم تمہارا قرض ادا کر دے اور تمہاری حالت بہتر ہو جائے۔
میں نے عرض کی کہ اس سے بہتر کیا ہو گا کہ میں تو ایسی دعا کو محتاج ہوں۔ حضرت نے فرمایا کہ نماز صبح کے بعد کہو
تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَىِّ الْقَيُّوْمِ
میرا بھروسہ اس خدائے حیّ قیوم پر ہے
الَّذِىْ لَا يَمُوْتُ
جس کے لیے موت نہیں ہے۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا۔
وَّلَمْ يَكُنْ لَّهُ شَرِيْكٌ فِى الْمُلْكِ
کوئی اس کے ملک میں شریک نہیں ہے۔
وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ وَلِىُّ مِّنَ الذُّلِّ
کوئی کمزوری میں اس کا ولی نہیں ہے
وَكَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا
اور تکبیر اور بزرگی اسی کے لیے ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّى اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْبُؤْسِ وَالْفَقْرِ
خدایا میں تیری پناہ چاہتا ہوں پریشانیوں سے، فقر و فاقہ سے،
وَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَالسُّقْمِ
برص یا بیماری کے غلبہ سے
وَ اَسْئَلُكَ اَنْ تُعِيْنَنِىْ
اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میری مدد فرما
عَلىٰ اَدَاۤءِ حَقِّكَ اِلَيْكَ وَاِلَى النَّاسِ۔
اپنے حق کے ادا کرنے میں میری مدد فرما چاہے وہ حق تیرا ہو چاہے تیرے بندوں کا ہو۔
شیخ طوسیؒ اور دوسرے علماء کی روایت کی بنا پر اس کے الفاظ یہ ہیں
وَمِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ
۔۔۔ اور قرض کی زیادتی سے
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
پس رحمت فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
وَاَعِنِّىْ عَلىٰ اَدَاۤءِ حَقِّكَ اِلَيْكَ وَاِلَى النَّاسِ۔
اور اپنے حق کی ادائیگی میں میری مدد فرما جو تیرے اور لوگوں کے لیے ہے۔