تنگدستی اور بیماری سے دوری کی دعا
۱۰کفعمیؒ نے روایت کی ہے کہ ایک شخص نے رسول اکرمؐ سے شکایت کی کہ وہ تنگدست، پریشان حال اور بیمار ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ ہر صبح و شام اس دعا کو دس بار پڑھا کرو۔ اس نے صرف پانچ دن پڑھا تھا کہ صحت یاب ہو گیا اور اس کی دولت اور سکون و اطمینان سب واپس آگیا۔
شیخ طوسیؒ اور دوسرے افراد نے نماز صبح کی تعقیب کی یہ دعا نقل کی ہے
اللہ کے علاوہ طاقت کا مرکز کوئی نہیں۔
تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَىِّ الَّذِىْ لَا يَمُوْتُ
میرا اعتماد اس خدائے زندہ پر ہے جس کے لیے موت نہیں ہے۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا
ہماری حمد اللہ کے لیے ہے جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا۔
وَّ لَمْ يَكُنْ لَّهُ شَرِيْكٌ فِى الْمُلْكِ
نہ کوئی اس کے ملک میں شریک
وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ وَلِىٌّ مِّنَ الذُّلِّ
نہ کوئی کمزوری میں اس کا ولی۔
وَكَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا۔
اور ساری بزرگی اسی کے واسطے ہے۔