جب وضو کرنا ہوتو پہلے مسواک کرے کہ یہ دہن کو صاف کر کے بلغم کو دور کرتی ہے اور حافظہ کوقوی بناتی ہے اور حسنات میں اضافہ کرتی ہے اور خدا کی خوشنودی کا باعث ہے، مسواک کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا ان ستّر رکعت نمازوں سے بہتر ہے جو بغیر مسواک کے پڑھی جائیں اور اگر مسواک نہ ہو تو انگلی سے مسواک کرنا ہی کافی ہے